Homemade Mint Plum Detox Water

Find effective Dr Bilquis Tips in Urdu for safeguarding Homemade Mint Plum Detox Water. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Homemade Mint Plum Detox Water. Dive into a rich repository of Dr Bilquis Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Bilquis Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Homemade Mint Plum Detox Water. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Homemade Mint Plum Detox Water
Posted By: Afshan 2000 Views 0 Comments Jun 10, 2022


قدرتی اجزاء سے جگرکی صفائی ، اور گرمی میں منہ کے چھالوں کے لئے منٹوں میں ڈیٹاکس واٹر بنائیں ، ڈاکٹر بلقیس کا آسان نسخہ

طبی ماہرین کی جانب سے ہر فرد کو اینٹی آکسیڈنٹ غذائیں اور ڈیٹاکس واٹر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ انسانی صحت، جسمانی اعضا کی صفائی کے لیے نہایت ضروری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ زبان کے چٹخاروں کے لیے جو بھی مضر صحت غذا یا مشروب پیا جاتا ہے اس کے منفی اثرات سے حتی الامکان بچا بھی جا سکے۔ ڈیٹا کس واٹر بہت سے مسائل کا حل ہے ، اس کا استعمال آسان اور فائدہ مند ہے۔ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ڈیٹاکس واٹر انسانی صحت کے لیے بہترین نسخہ ہے، قدرتی اجزاء سے منٹوں میں تیار ہوجانے والا ڈیٹاکس واٹر کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے انسانی صحت بہتر ہوتی ہے، جسمانی اعضاء کی کارکردگی میں مثبت فرق پڑتا ہے اور انسان متعدد بیماریوں جس میں جگر کی صفائی ، معدے کی تیزابیت، منہ کے چھالوں یا اکثر لوگوں کو گرمی میں پتی اچھل جاتی ہے اس ڈیٹاکس واٹر سے ان سب چیزوں سے بھی بچ جاتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو جو اجزاء چاہیے وہ یہ ہیں:
آلوبخارا(خشک) 5 دانے
منقہ 9 دانے(بیج نکال دیں)
خشک پہاڑی پودینہ 4 گرام (2چائے کے چمچ)
سونف 5 گرام(1 چائے کا چمچ)
پانی ڈیڑھ لیٹر پانی
ان سب اشیاء کو پانی میں مکس کر کے رکھ لیں اس کے بعد اس کو سارا دن پیتے رہیں ، آلو بخارا تازہ اور خشک دونوں لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ منقے کے بیج نکال دینا ہیں کیونکہ اس کے بیج قبض کرتے ہیں جبکہ ہمیں ڈیٹاکس کرنا ہےاس کے علاوہ پہاڑی پودینہ یا سفید پودینہ اگر نہ ملے تو سادہ پودینہ بھی لیا جا سکتا ہے۔ اس نسخے سے آپ کے جگر، معدے، آنتوں اور پیٹ کی صفائی بھی ہو جائے گی اس کے علاوہ معدے کی گرمی سے منہ میں چھالے ہو جاتے ہیں وہ بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Homemade Mint Plum Detox Water in most easiest way. Find Homemade Mint Plum Detox Water in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Homemade Mint Plum Detox Water totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Homemade Mint Plum Detox Water.

Reviews & Comments
jpg