Homemade Mango Facial

Find effective Dr Bilquis Tips in Urdu for safeguarding Homemade Mango Facial. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Homemade Mango Facial. Dive into a rich repository of Dr Bilquis Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Bilquis Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Homemade Mango Facial. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Homemade Mango Facial
Posted By: Afshan 10668 Views 0 Comments May 31, 2022


آم کی گٹھلی سے چہرے کی جھائیاں، اورفارمولا کریموں سے جھلسی ہوئی جلد کو دوبارہ سے بے داغ اور چمکدار بنائیں۔ ڈاکٹر بلقیس کا آم کے شوقین افراد کے لئے حیرت انگیز نسخہ

گرمی کا موسم ہو تو سب سے بڑی خوشی آم کی ہوتی ہے کہ گرمی میں آم کھانے کو ملیں گے، آم پھلوں کا بادشاہ، سب کا پسندیدہ، جس کی خوشبو سے سارا گھر مہک اٹھتا ہے۔ بچوں بڑوں کا من پسند پھل ، ویسے تو اس میں غذائیت بے انتہا پائی جاتی ہے لیکن اس میں موجود وٹامن سی چہرے کی جلد کو ریپئیر کرنے اور اس کو شگفتہ بنانے کے لئے بہترین دوا ہے۔ کچھ لوگوں کو رنگ گورا کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کا رنگ دنوں میں نہیں بلکہ منٹوں میں گورا ہو جائے، اس کے لئے وہ مختلف فارمولا کریمیں استعمال کرتے ہیں، مختلف دوائیں استعمال کرتے ہیں جس سے ان کی جلد اچھی ہونے کے بجائے ڈیمیج ہوجاتی ہے۔ اور جلد پر داغ دھبے اور جھائیاں پڑ جاتی ہیں، بہت سے مرد حضرات ایسے ہوتے ہیں جن کا دھوپ میں رہنے کا کام ہو تا ہے اور وہ سارا دن باہر دھوپ میں گزارتے ہیں ان کا رنگ جل جاتا ہے، جلد خراب ہو جاتی ہے ۔ ان سب مسائل کے حل کے لئے ، جلد کو ریپئر کرنے کے لئے ایسا کیا ہو جس کے استعمال سے بجٹ بھی متاثر نہ ہو اورسستے میں کام بھی مہنگے پارلرز والا ہو جائے۔ تو اس کے لئے ہم ڈاکٹر بلقیس کا ایک بڑا سادہ اورآسان نسخہ لے کر آئے ہیں جس سے آپ کی جلد کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
کم بجٹ میں اپنے چہرے پر ہونے والی جھائیاں، داغ دھبے اور چہرے کی جھلسی ہوئی جلد کو صرف دو چیزوں سے دوبارہ ریپئیر کریں۔
آم کی گٹھلی ایک عدد
دہی آدھا کپ
آم کا گودا آدھا کپ
آم کی گٹھلی کے اندر جو ایک نرم گٹھلی ہوتی ہے اس کو توڑ کر گرائنڈر میں ڈال دیں، اس میں آدھا کپ دہی اور آدھا کپ آم کا جوس یا گودا ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔ اب اس مکسچر سے چہرے کا تقریباً 15 منٹ مساج کریں اور پھر 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ رزلٹ دیکھ کرآپ خود حیران ہو جائیں گے۔ اس نسخے کو مسلسل ایک ہفتے استعمال کر کے دیکھیں آپ کی ڈیمیج اسکن ریپئر ہونی شروع ہو جائے گی۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Homemade Mango Facial in most easiest way. Find Homemade Mango Facial in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Homemade Mango Facial totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Homemade Mango Facial.

Reviews & Comments
jpg