Homemade Herbal Formula Cream

Find effective Dr Umme Raheel Tips in Urdu for safeguarding Homemade Herbal Formula Cream. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Homemade Herbal Formula Cream. Dive into a rich repository of Dr Umme Raheel Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Umme Raheel Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Homemade Herbal Formula Cream. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Homemade Herbal Formula Cream
Posted By: Nimra 893 Views 0 Comments Nov 04, 2021

نکھری رنگت کے لئے جہاں متوازن غذا ، بھرپور نینداوراسٹریس سے دوررہنا ضروری ہے وہیں جلد کی صفائی اور اس کی شادابی بر قرار رکھنے کے لئے مختلف کریم اور لوشن کا استعمال نہایت اہم ہے تاکہ جلد اپنی تر تازگی قائم رکھ سکے، اور بدلتے موسم اور آلودگی کی وجہ سے جلد اگر خراب ہو گئی ہے تو اسے دوبارہ اصلی حالت میں لایا جاسکے ۔ دیکھا گیا ہے خواتین کی اکثریت کم وقت میں رنگت نکھارنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے مارکیٹ کا رخ کرتی ہیں جہاں غیر معیاری اور مضر اجزاء سے تیار کی گئی فارمولا کریم خرید کر لگانا شروع کر دیتی ہے اس کریم سے چند ہی دن میں رنگت نکھرنا شروع ہو جاتی ہے ،خواتین ایک دوسرے کو مشورہ دینا شروع کر دیتی ہیں لیکن تھوڑے وقفے کے بعد اس کے مضر اثرات سامنے آنا شروع ہوجاتے جس سے جلد بری طرح خراب ہو جاتی ہے رنگت سیاہ پڑجاتی ہے دانے نکل آتے ہیں اور بعض خواتین میں جلد کی تہہ پھٹنے لگتی ہے،کیونکہ اس کریم میں مضر کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں ،جو جلد کو نقصان پہنچا کر کئی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتے ہیں ۔ ایسی تمام خواتین کے لئے ام راحیل نے بہترین ہر بل فار مولا کریم بنانا سیکھا دی ہے جسے لگانے کے بعد آپ کی رنگت بھی نکھر جائے گی وہ بھی بغیر کسی نقصان کے وہ بھی صرف پچاس روپے میں ۔

اجزاء :

ورس پانچ گرام
مجیتھ پانچ گرام
ناگ کیسر پانچ گرام
ملیٹھی دس گرام
ایلوویراجیل دو کھانے کے چمچ
بادام دو عد
ناریل ایک چھوٹا ٹکڑا


ترکیب:

ورس،مجیتھ،ناگ کیسر اور ملیٹھی ان چاروں اجزاء کو باریک پیس کر پاءوڈر بنالیں ،اب بادام میں میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اس طرح بادام کا دودھ (المنڈ ملک) تیا ر ہو جائے گا،اسی طرح ناریل کو بھی پانی کی تھوڑی سی مقدار ڈال کر بلینڈر میں اچھی طرح پیس لیں ، یہ بھی ناریل کا دودھ( کوکونٹ ملک) تیا ر ہو جائے گا ،اب ایک کھانے کا چمچ ایلوریرا جیل میں ایک چائے کا چمچ پسا ہوا پاءوڈر کر شامل کر کے مکس کریں ،اب اس میں ایک چائے کا چمچ بادام کو دودھ،ایک چائے کا چمچ ناریل کا دودھ ڈال کر ان سب اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں یہ بہترین فارمولا کریم تیار ہو گئی اسے پندرہ دن تک کے لئے فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔ رات سونے سے پہلے چہرہ دھو کر کلینزنگ کریں اور اس کے بعد اس کریم کو چہرے،گردن اور ہاتھوں پر لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں تاکہ یہ جلد میں بہتر طریقے سے جذب ہو جائے اور صبح ٹھنڈے پا نی سے دھو لیں ،کچھ ہی دنوں میں چہرہ کھل اٹھے گا ۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Homemade Herbal Formula Cream in most easiest way. Find Homemade Herbal Formula Cream in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Homemade Herbal Formula Cream totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Homemade Herbal Formula Cream.

Reviews & Comments
jpg