Hazme Ki Kharabi Dur Karne Ka Nuskha

Find effective Health Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Hazme Ki Kharabi Dur Karne Ka Nuskha. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Hazme Ki Kharabi Dur Karne Ka Nuskha. Dive into a rich repository of Health Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Health Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Hazme Ki Kharabi Dur Karne Ka Nuskha. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Hazme Ki Kharabi Dur Karne Ka Nuskha
Posted By: ashhad 6622 Views 0 Comments Aug 27, 2020

ہاضمے کی پھکی اور ہاضمی چٹنی معدے کی گرمی اور ہاضمے کی خرابی کو دور بھگانے کا مجرب نسخہ

عید قرباں میں گوشت کے زیادہ استعمال کے سبب معدے کی تکالیف میں اضافہ ایک فطری عمل ہے اگر اس تکلیف کا وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہ نہ صرف بھوک کا خاتمہ کر کے جسم کو کمزور کر دیتا ہے بلکہ اس کے سبب عید کا مزہ بھی خراب ہو سکتا ہے اور مزے مزے کے پکوان انسان کھانے کے بجائے صرف ان کو دیکھنے کی حد تک محدود ہو جاتا ہے- عام طور پر ایسی تکلیف کا خاتمہ کرنے کے لیے لوگ طرح طرح کے ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہیں بڑی بوڑھیاں عید کی تیاری کے ساتھ ساتھ گھر میں لازمی طور پر پھکی بھی تیار کرتی ہیں تاکہ عید کے موقع پر کسی بھی قسم کی بدمزگی سے بچا جا سکے- اسی حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی نسخوں کے متعلق بتائيں گے جو کہ گھروں میں صدیوں سے تیار کیا جاتا ہے اور جس کی افادیت مستند ہے-

ہاضمے کی پھکی کی ترکیب:
سونڈ ، سونف ، اجوائن ،کالی مرچ ، نوشادر ، کالا نمک ،سفید نمک ،سفید زیرہ ،دانہ الائچی ،ففل دراز اور جوکھار یہ تمام اشیا 50 گرام کے حساب سے ہم وزن لے لیں اور ان کو پیس لیں ہر کھانے کے بعد ان کا ایک چٹکی استعمال معدے کو طاقتور اور گوشت کی گرمی سے محفوظ رکھتا ہے-

مزیدار ہاضمی چٹنی:
گوشت کے ساتھ اس ہاضمی چٹنی کا استعمال اس کے گرم اثرات کو نہ صرف ختم کر دیتا ہے بلکہ معدے کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے- اس کی تیاری انتہائی آسان ہے اور گھر میں موجود اشیا کے استعمال سے اس کو تیار کیا جا سکتا ہے- سرخ ٹماٹر 50 گرام ، ادرک 50 گرام ،لہسن 50 گرام ،ایک عدد لیموں کا رس ،ہری مرچ 25 گرام ،سفید زیرہ 25 گرام ،پودینہ ایک گڈی اور نمک حسب ذائقہ ان تمام اشیا کو پیس کر چٹنی بنا کر استعمال کریں یہ ذائقے میں بھی بہترین ہوتی ہے اور اس کے اثرات بھی بہت بہتر ہوتے ہیں-

لذیذ اور آسان پھکی:
کالی مرچ پچاس گرام ، کالا زيرہ پچاس گرام اور کالا نمک حسب ذائقہ شامل کر کے ان کو پیس لیں اور چٹکی بھر استعمال کریں- یہ معدے کو تقویت دیتا ہے اور کھانے کو ہضم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے-

املی کی میٹھی لذیذ اور ہاضم چٹنی
200 گرام املی ، 300 گرام گڑ ایک چمچ بھنا ہوا سفید زيرہ آدھا چمچ کالا نمک اور عام نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ اس چٹنی کو تیار کرنے کے لیے املی کو پانچ کپ پانی میں دال کر پکا لیں- نرم ہونے پر اس کی گھٹلیاں علیحدہ کر لیں اور اس میں دیگر اجزا شامل کر کے اس وقت تک پکائيں جب تک وہ گاڑھی ہو جائے فریج میں محفوظ کر کے کافی دن تک اس کو استعمال کریں- محفوظ کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ اس کو شیشے کے جار میں ہی رکھا جائے اس سے اس کا ذائقہ محفوظ رہے گا-

In Health Tips and Totkay section you can check Hazme Ki Kharabi Dur Karne Ka Nuskha in most easiest way. Find Hazme Ki Kharabi Dur Karne Ka Nuskha in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Hazme Ki Kharabi Dur Karne Ka Nuskha totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Hazme Ki Kharabi Dur Karne Ka Nuskha.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.