Hair Dye Karne Ka Tarika

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Hair Dye Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Hair Dye Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Hair Dye Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Hair Dye Karne Ka Tarika
Posted By: Humaira 3649 Views 0 Comments Mar 04, 2021


ہئیر ڈائی کرنے کا سستا اور نیا طریقہ جانتے ہیں؟ جس سے بال خراب بھی نہ ہوں اور رزلٹ بھی کمال کا آئے

بال ڈائی کرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے جس کی وجہ سے ڈھیروں ڈائی پراڈکٹ مارکیٹ میں آگئے ہیں مگر سب ہی کیمیکلز سے مل کر بنتے ہیں جو بالوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔ کوئی بات نہیں گھبرائیں نہیں۔ یہاں موجود ہیں آپ کے لئے آسان اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہئیر کلر ڈائی جو کیمیکل سے بالکل پاک ہیں:

1: لائٹ پنک یا ہلکا لال رنگ دیں

پیاز کے موٹے چھلکوں کو چار چمچ زیتون یا سرسوں کے تیل میں اچھی طرح پکا لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ دھونے کے بعد آپ کے بالوں میں قدرتی لائٹ پنک یا ہلکے لال رنگ کی چمک پیدا ہوجائے گی۔

2: گولڈن رنگ دیں

بالوں میں گولڈن رنگ دینے کے لئے کسی بھی تیل میں شہد اور دار چینی پاؤڈر کو ہم وزن ملالیں اور اس کو بالوں میں لگائیں۔ ایک سے دو دفعہ کے استعمال پر بال گولڈن ہوجائیں گے۔

3: ڈارک براؤن رنگ کے لئے

ڈارک براؤن رنگ کے لئے آپ کالے اخروٹ کے چھلکوں کا پاؤڈر بناکر پانی میں تیس منٹ تک ابالیں ،، اس محلول کو بالوں میں ڈیڑھ گھنٹہ لگائیں اور پائیں اپنے بالوں میں ڈارک براؤن رنگ کا قدرتی شیڈ۔

4: لال رنگ کے لئے

مہندی بالوں کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔ اور آپ اگر لال رنگ پسند کرتے ہیں تو سادی مہندی کو پانی میں گھول کر ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ ایک گھنٹے بعد اس کو اپنے بالوں میں لگائیں ۔ اور ڈیڑھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس سے آپ کے بالوں میں گہرا لال رنگ آجائے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Hair Dye Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Hair Dye Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Hair Dye Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Hair Dye Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg