Ghutno Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj

Find effective Dr Bilquis Tips in Urdu for safeguarding Ghutno Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Ghutno Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj. Dive into a rich repository of Dr Bilquis Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Bilquis Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Ghutno Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Ghutno Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By: Afshan 2045 Views 0 Comments May 18, 2022


گھٹنے کا لیس ختم ہو گیا ہے ڈاکٹر نے گھٹنے بدلنے کا کہہ دیا ہے تو پھر ڈاکٹر بلقیس کا یہ نسخہ آزمائیے گھٹنوں کا لیس دوبارہ پیدا کریں

گھٹنوں کی تکلیف ، گھٹنوں کا درد اور ہڈیوں کا بھربھرا پن آج کل ہرایک کا مسئلہ بن گیا ہے، خاص کر بڑی عمر کی خواتین اور مرد اس مرض کا تیزی سے شکار ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز اس کا علاج گھٹنے بدلوانے کا کہتے ہیں۔ لیکن یہ طریقہ علاج انتہائی مہنگا ہے اس کا آپریشن لاکھوں روپے میں ہوتا ہے جو کہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ اس کے علاوہ یہ گارنٹی بھی نہیں کہ اس آپریشن سے آپ ٹھیک ہو ہی جائیں گے، یہ بھی محض رسک پر ہی ہوتا ہے۔ ایسے میں وہ لوگ کیا کریں جو یہ سب علاج معالجہ افورڈ نہیں کر سکتے، ان کے لئے ہم یہاں ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا ایک اہم نسخہ لے کر آئے ہیں جو ان سب افراد کے لئے ٹانک ہے جو ہڈیوں کی تکالیف میں مبتلا ہیں جن کی ہڈیوں سے لیس ختم ہو گیا ہے ہڈیاں بھر بھری ہوگئی ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ افراد وہ ساری سبزیاں اور پھل کھائیں جو کہ لیس دار ہیں ان کے کھانے سے قدرتی طور پر لیس پیدا ہوتا ہے۔ اگر روزانہ ہلدی کو تل کر کھالیا جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے اس کے ساتھ حلال جیلاٹن بھی بہت فائدہ مند ہیں۔

نسخہ

جنگلی بھنڈی کے بیج اور جڑ 3 گرام
پاکستانی جنسنگ (بہو پھلی) 3 گرام
کالی مرچ 1 گرام
شقاق المصری 3 گرام
سفید موصلی 3 گرام
اسگند ناگوری 3 گرام
سونٹھ 2 گرام
سورنجان شیریں 3 گرام
یہ سب ایک خوراک کے اجزاء ہیں ۔ یہ سب پیسنے کے بعد ایک کھانے کے چمچ کے برابر بنے گا، جتنا زیادہ بنانا ہو اس کے حساب سے بنالیں ۔۔ان سب اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنالیں، یا پھر ان کا جوشاندہ بن کر پی لیں۔ اس سے آپ کی ہدیوں میں لیس پیدا ہونا شروع ہو جائے گا ۔ یہ اگر آپ کے گھر کے بزرگ اس تکلیف میں مبتلا ہیں تو ان کو استعمال کروائیں یا ہماری خواتین اگراس مرض کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتیں یا ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو ان کو فائدہ پہنچائے گا۔ اس سے ہڈیوں کا درد، یورک ایسڈ کا مسئلہ اور ہڈیوں کے دوسرے مسائل حل ہوجائیں گے۔اس کو باقاعدگی سے استعمال کریں اور پھر فرق پڑے تو ہمیں ضرور بتائیں۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Ghutno Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Ghutno Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ghutno Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ghutno Ke Dard ka Asan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg