Dye Hair Ko Shampoo Na Karne Se Kia Hota Hai

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Dye Hair Ko Shampoo Na Karne Se Kia Hota Hai. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Dye Hair Ko Shampoo Na Karne Se Kia Hota Hai. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Dye Hair Ko Shampoo Na Karne Se Kia Hota Hai. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Dye Hair Ko Shampoo Na Karne Se Kia Hota Hai
Posted By: Rameez 1327 Views 0 Comments Nov 28, 2021


اگر بال ڈائی کروانے کے بعد صحیح شیمپو استعمال نہ کیا جائے تو کیا ہوتا ہے ، نتیجہ دیکھئے ۔

اکثر خواتین کو بالوں کو مختلف رنگوں میں ڈائی کروانے کا بہت شوق ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے بالوں کو مہنگے ترین بیوٹی پارلرز میں جا کر ڈائی کرواتی دکھائی دیتی ہیں ۔ مہنگے داموں بالوں کو ڈائی کروانے کے بعد وہ انہیں دھونے کیلئے عام شیمپو استعمال کرتی ہیں ، جس سے ان کا مہنگے داموں کروایا جانے والا ہیئر ڈائی خراب ہو جاتا ہے اور انہیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہو رہا ہوتا ۔ انہیں بس یہی لگتا ہے کہ شایدا ن کے بال ڈائی اچھی طرح نہیں کئے گئے جبکہ حقیقت میں وہ خود اپنے بالوں کے ڈائی کی دشمن ثابت ہورہی ہوتی ہیں اور انہیں اپنے ہی ہاتھوں خراب کررہی ہوتی ہیں ۔

وہ خواتین جنہوں نے اپنے ہئیر ڈائی کروائے ہوئے ہیں ، انہیں اس مضمون میں بتایا جارہاہے کہ کس طرح عام شیمپو ان کے بالوں کے ڈائی کو خراب کرنے کی وجہ بن رہا ہوتا ہے ، آئیں وہ اس بارے میں جانیں ۔

امریکا کے ایک بیوٹی سیلون کی مالکن ریچل ٹریچ نے ہئیر ڈائی اور شیمپو کے استعمال پر ایک تجربہ کیا ۔ انہوں نے دو مختلف شیشے کی گلاسوں میں دو الگ طرح کے شیمپو ڈالے ۔ ایک شیمپو وہ تھا جو ڈائی بالوں کیلئے مخصوص تھا اور دوسرا شیمپو وہ تھا جو عام بالوں کیلئے تیار کیا گیا تھا اور نہایت ہی کم قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب تھا ۔ انہوں نے دائیں ہاتھ والے گلاس میں عام شیمپو ملایا اور بائیں ہاتھ والی گلاس میں ہئیر ڈائی کیلئے تیار کردہ شیمپو ملایا ۔

پھر ریچل نے دونوں گلاسز میں ایک ہی طرح کے ڈائی کئے ہوئے بالوں کو ڈال دیا اور اسے اچھی طرح شیمپو میں بھگویا اور تھوڑی دیر تک بالوں کو اس میں رہنے دیا۔

تھوڑی دیر کے بعد دائیں ہاتھ والے گلاس میں بالوں کے ڈائی کا رنگ نظر آنے لگا ، جس سے یہ ثابت ہوا کہ عام شیمپو کو اگر ڈائی کئے ہوئے بالوں میں استعمال کیا جائے تو بالوں کا رنگ تیزی سے اترنے لگتا ہے اور خواتین کو اندازہ نہیں ہو پاتا کہ ان کا شیمپو انہیں نقصان پہنچانے کا باعث بن رہا ہے ۔ جبکہ اس کے برعکس وہ شیمپو جو ڈائی کئے ہوئے بالوں کیلئے تیار کئے جاتے ہیں ، انہیں بالوں میں استعمال کیا جائے تو وہ بالوں کے ڈائی کو خراب نہیں ہونے دیتے اور کلر کو اسی طرح برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ اس لئے وہ خواتین جو بالوں کو ڈائی کروانے کے بعد اس بارے میں احتیاط نہیں کرتیں اور جن کا ہئیر ڈائی کچھ ہی دنوں میں خراب ہونے لگتا ہے، انہیں یہ ضرور چیک کرلینا چاہئے کہ آیا وہ صحیح شیمپو استعمال کررہی ہیں یا نہیں ۔ اس کیلئے وہ اسی طرح کوئی تجربہ آزماسکتی ہیں اور اپنے ٹوٹے ہوئے بالوں کو تجربے میں استعمال کرکے اپنے لئے بہتر شیمپو کا خود ہی انتخاب کرسکتی ہیں

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Dye Hair Ko Shampoo Na Karne Se Kia Hota Hai in most easiest way. Find Dye Hair Ko Shampoo Na Karne Se Kia Hota Hai in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Dye Hair Ko Shampoo Na Karne Se Kia Hota Hai totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Dye Hair Ko Shampoo Na Karne Se Kia Hota Hai.

Reviews & Comments
jpg