Dalchini Ke Fayde in Urdu

Find effective Health Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Dalchini Ke Fayde in Urdu. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Dalchini Ke Fayde in Urdu. Dive into a rich repository of Health Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Health Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Dalchini Ke Fayde in Urdu. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Dalchini Ke Fayde in Urdu
Posted By: Alishba 1691 Views 0 Comments Jan 15, 2021

دار چینی سب گھروں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کو کھانوں کے علاوہ مختلف بیوٹی ٹپس اور صحت سے متعلق معاملات میں بھی اس کو استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے بے شمار فوائد ہیں۔ سردی میں دار چینی کو استعمال کرنا ہماری صحت کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں پولی فینول آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ جانیں اس کے زبردست سے

فوائد:


• نزلہ زکام:

نزلہ ہو یا زکام، ایک نتھنا بند ہونے کی شکایت ہو یا بہتا ہوا نزلہ ۔۔ دار چینی کی چائے صبح ناشتے سے قبل اور رات کو سونے سے قبل پی لیں یہ اینٹی بائیوٹک اور اینٹی انفلامیٹری ہے اس میں آپ کے نزلے کا علاج موجود ہے۔

• کھانسی:

کھانسی اور گلے کی خراش کی شکایت اکثر ٹھنڈے موسم میں سب کو ہوتی ہے، ایسے میں آپ ایک چمچ شہد کے ساتھ دار چینی پاؤڈر استعمال کریں کیونکہ اس میں گلے کو سکون فراہم کرنے والے پولی انزائمز پائے جاتے ہیں۔ جو ہر طرح کی کھانسی کو ختم کرنے میں مفید ہیں۔

• خشکی:

اکثر بچوں اور بڑوں کی جلد سردی میں خشک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ پھٹ جاتی ہے۔ اس میں اینٹی ڈرائیڈ ریڈیکلز موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو دار چینی کی چائے روزانہ پیئیں اور ساتھ ہی ہفتے میں ایک مرتبہ دار چینی کا پاؤڈر ناریل کے تیل میں مکس کر کے جلد پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس طرح خشکی کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔

• قوتِ مدافعت:

کورونا وائرس کے اس دور میں قوتِ مدافعت کا صحیح ہونا بہت ضروری ہے۔ اور دارچینی میں امیون انسیولیٹرز پائے جاتے ہیں۔ اس لئے روزانہ دارچینی کو ضرور کھانے میں استعمال کریں، اور اس کا قہوہ بھی پی لیں یہ آپ کا مدافعتی نظام بہتر کر دے گا۔

• سر درد:

سر درد کی شکایت میں دار چینی کا لیپ ماتھے پر لگا لیں یہ بہت ریلکیسنگ اجزاء ہے۔ اس میں وٹان ڈی، میگنیشئیم، کوانزائمز کیو 10 اور میلا ٹونن پائے جاتے ہیں جو آپ کو جلد ہی سر درد میں سکون فراہم کرتے ہیں۔

لیپ بنانے کے لئے:

ایک چمچ دار چینی پاؤڈر اور ایک چمچ پودینے کا تیل مکس کریں اور ماتھے پر لگا لیں، یہ ماتھے کی رنگت بھی نکھار دے گا اور سر درد کو بھی ختم کر دے گا۔

In Health Tips and Totkay section you can check Dalchini Ke Fayde in Urdu in most easiest way. Find Dalchini Ke Fayde in Urdu in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Dalchini Ke Fayde in Urdu totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Dalchini Ke Fayde in Urdu.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.