Dahi Jamane Ka Tarika

Find effective Kitchen Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Dahi Jamane Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Dahi Jamane Ka Tarika. Dive into a rich repository of Kitchen Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Kitchen Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Dahi Jamane Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Dahi Jamane Ka Tarika
Posted By: Humaira 9835 Views 0 Comments Oct 23, 2020


گھر میں دہی بنانے اور اسے جلدی جمانے کا طریقہ ! تو اب باہر کی دہی سے جان چھڑائیں اور گھر میں ہی مزیدار دہی بنائیں

ہم روزانہ دہی بازار سے خرید کر لاتے ہیں اور بڑے مزے سے استعمال کرتے ہیں مگر بعض اوقات دہی میں سے ہیک آنے لگتی ہے جس کی وجہ سے اس کو کھانے میں ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔ مگر اگر آپ گھر میں خود دہی بنا کر جمائیں تو یہ سب سے آسان بھی ہے اور بغیر کسی ہیک کی سپیشل دہی بھی ہوگی تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو گھر میں اسپیشل دہی بنانے اور اسے جلد ہی جمانے کا خآص طریقہ جسے جان کر آپ آسانی سے دہی گھر میں بنا سکتے ہیں۔

دہی بنانے کی ٹپ:

• ایک کلو دودھ کو ایک مرتبہ اچھے سے ابال لیں اور اس کی ملائی کو الگ کرلیں اور دودھ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
• اب آپ ایک لیموں کا رس نکالیں اور اسے دودھ میں اچھی طرح مکس کرکے چمچ چلاتی رہیں۔
• آدھے گھنٹے تک پکانے کے بعد آپ اس کو ایک پیالے میں نکال لیں اور دودھ کی الگ کی ہوئی ملائی کو اس پیالے کے اوپر ڈال دیں۔
لیجیئے تیار ہے گھر کی بنی خالص دہی۔۔۔

دہی جمانے کی ٹپ :

• دہی کو بنانے کے بعد اس کو گرم جگہ پر رکھ دیں جہاں ہوا کا زیادہ گزر نہ ہو جیسے کہ آپ کا مائیکرو اوون۔
• مائیکرواوون کو آن نہ کریں بلکہ صرف اس کے اندر آپ دہی کے پیالے کو رکھ دیں اور اس کو بند کردیں۔
• یوں آپ کی دہی جلد ہی جم جائے گی اور اس کو کھانے میں بھی خوب مزہ آئے گا۔

In Kitchen Tips and Totkay section you can check Dahi Jamane Ka Tarika in most easiest way. Find Dahi Jamane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Dahi Jamane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Dahi Jamane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg