Chehry Ke Dano Ka Ilaj

Chehry Ke Dano Ka Ilaj
Posted By:Sadia 2844 Views
0 Comments May 24, 2021


چہرے کے دانوں سے پریشان ہیں تو ابھی مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ کی بتائے ہوئے نسخے سے کریں ان کا مکمل خاتمہ

مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ کی بتائی ہوئی ہر ٹپس اتنی کارآمد ثابت ہوتی ہیں کہ ہر کوئی ان کی بیوٹی اور ہیلتھ ٹپس کو آزما کر اپنے مسائل کا حل ڈھونڈ ہی لیتا ہے۔
اکثر خواتین و مرد کے چہرے پر دانوں کی وجہ سے وہ پریشان رہتے ہیں اور کئی مہنگی مہنگی دوائیوں کے استعمال کے بعد بھی انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا، ایسے لوگوں کے لئے آج ہم لائے ہیں ڈاکٹر عیسیٰ کی بتائی ہوئی چند ایک ایسی ٹپس جس سے دانوں کا ہو جائے گا مکمل خاتمہ تو چلیں پھر اس نسخے کی ترکیب جان لیتے ہیں۔

ترکیب

100 گرام سیب کا سرکہ لیں، اس میں ایک چٹکی ہلدی ڈالیں، اب اس میں ایک لیموں نچوڑ لیں، اس کو اچھی طرح مکس کر لیں، اس کا محلول بنا کر ایک خالی اور صاف اسپرے بوتل میں بھر لیں، اب ہر رات سونے سے پہلے صاف چہرے پر یہ اسپرے کر لیں، چاہیں تو لگا کر ہی سوجائیں یا پھر ایک گھنٹے بعد اسے سادے پانی سے دھو لیں۔
اس کے ساتھ آپ کو خون کی صفائی کے لئے قہوہ بھی استعمال کرنا ہے، اس کے لیے پتیلی میں ایک گلاس پانی لیں، اس میں 4 دانے گل منڈی ڈالیں، اس میں 6 سے 7 دانے اُونار لیں، اب اس کو ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ آدھا گلاس پانی رہ جائے، اب اسے کسی برتن میں چھان کر نکال لیں، اور ٹھنڈا ہونے پر دم میں ایک مرتبہ ضرور پی لیں۔
یہ دونوں چیزیں روزانہ استعمال کرنے سے آپ کے دانے مکمل صاف ہو جائیں گے اور چہرہ صاف ہو جائے گا۔

In Dr Essa Tips section you can check Chehry Ke Dano Ka Ilaj in most easiest way. Find Chehry Ke Dano Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Chehry Ke Dano Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Chehry Ke Dano Ka Ilaj.

Relevant Totkay

Reviews

Comments