Blood Pressure Normal Karne ka Tarika

Blood Pressure Normal Karne ka Tarika
Posted By:Afshan 513 Views
0 Comments Mar 05, 2022


بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے خوشخبری ، ڈاکٹر عیسٰی نے بتا دیا بلڈ پریشر ختم کرنے کا آسان گھریلو نسخہ۔

بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے ،یہ کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور بلڈ پریشر کے سبب انسان کی موت بھی ہوسکتی ہے۔ یہ دل کی بیماری کی طرف بھی پہلا قدم ثابت ہو تا ہے ۔اس کو کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہے ، اکثر لوگ اس کو قابو میں رکھنے کے لئے مٹھی بھر دوائیں استعمال کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ جس کو ایک بار یہ مرض لگ جائے تو پھر یہ ساری زندگی جان نہیں چھوڑتا ۔ لیکن ہم یہاں ڈاکٹرعیسٰی کا ایک بہت مجرب نسخہ آپ کے لئے لائے ہیں جس سے نہ صرف آپ کا پلڈ پریشر بالکل ٹھیک ہو جائے گا بلکہ اس سے آپ کی طبیعت میں بہتری آتی چلی جائے گی لیکن اس دوا کے ساتھ ضروری ہے کہ ہم اپنا طرز زندگی بھی بدلیں، صحت مند اور متوازن غذا کا استعمال یقینی بنائیں۔ تو یہ نسخہ جلد اپنا اثر دکھائے گا۔اس نسخے کے لئے آپ کو چاہیے:
گلاب کی پتیاں(سوکھی ہوئی) 25 گرام
کاسنی 25 گرام
سفید زیرہ 25 گرام
چھوٹی الائچی 10 سے 12 گرام
اسرول 10 سے 12 گرام
ان تمام اجزاء کو ملا کر پاؤڈر بنالیں ،اور بلڈ پریشر کے مریض اسے صبح اور شام آدھا آدھا چمچ استعمال کریں ۔اللہ نے چاہا تو 10 سے 15 دن میں بلڈ پریشر کا مرض بالکل ختم ہو جائے گا ۔ لیکن اس کے ساتھ نمک مرچ اور چکنائی کا استعمال کم سے کم کریں۔سرسوں کے تیل میں کھانا پکائیں تو بہترین ہے۔ دن میں ایک دفعہ بلڈ پریشر ضرور چیک کروائیں ،اور اس کا چارٹ بنا کر رکھیں تاکہ اس دوا کے استعمال کے بعد فرق پتہ چل سکے۔ اگر بلڈ پریشر بہت زیادہ ہے تو اس دوا کو تین دفعہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

In Dr Essa Tips section you can check Blood Pressure Normal Karne ka Tarika in most easiest way. Find Blood Pressure Normal Karne ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Blood Pressure Normal Karne ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Blood Pressure Normal Karne ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments