Bicho Boti Ke Fawaid

Find effective Health Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Bicho Boti Ke Fawaid. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Bicho Boti Ke Fawaid. Dive into a rich repository of Health Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Health Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Bicho Boti Ke Fawaid. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Bicho Boti Ke Fawaid
Posted By: Ashhad 4423 Views 0 Comments Apr 15, 2020

بچھو بوٹی کو اگر ہم ایک جادوئی دوا کہیں تو یہ غلط نہ ہو گا۔ یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جس سے متعدد بیماریوں کا علاج ہو سکتا ہے۔
۔ حکیم نیاز احمد اڈیال بچھو بوٹی کے حوالے سے کہتے ہیں کہ مختلف امراض کے علاج میں یہ فائدہ مند ہے، مثال کے طور پر جوڑوں کا درد، السر، پروسٹیٹ کا ورم، پولن الرجی اور گردے میں پتھری کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ حکیم نیاز کے مطابق پولن الرجی سے آج کل سب پریشان دکھائی دیتے ہیں مگر یہ بوٹی سے اس الرجی کے لیے بھی کارآمد ہے۔۔
۔ اس کے علاوہ یہ جڑی بوٹی گردوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ جن افراد کے گردوں میں پتھری ہو انہیں یہ جڑی بوٹی استعمال کرنی چاہئے۔ حکیم نیاز کے مطابق اس کے استعمال سے پیشاب کی نالی کا ورم کم ہوتا ہے اور تنگی دور ہوتی ہے اس سے عموماً گردے میں موجود چھوٹی پتھریوں کو نکلنے میں مدد ملتی ہے۔ بالکل اسی طرح اعصابی درد، ہڈیوں کا ورم، جگر کی چربی اور کولیسٹرول میں بھی یہ مفید ثابت ہوتی ہے۔
۔ ہڈیوں کے ورم کی صورت میں اسے تیل میں جلا کر اس تیل سے مالش کرنا مفید ہے جبکہ کولیسٹرول اور جگر کی چربی کو کم کرنے کے لیے اس کا بہترین استعمال قہوے کی صورت میں کیا جاسکتا ہے۔
۔ بچھو بوٹی کا استعمال بلڈ شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔
۔ اس جڑی بوٹی کا استعمال کھانوں میں بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ پکانے پر اس کے اندر پائے جانے والے وٹامن اے، بی اور سی محفوظ رہتے ہیں۔
۔ حکیم نیاز کا بچھو بوٹی کو چھونے پر الرجی کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس کو توڑتے ہوئے دستانوں کا استعمال کرنا چاہیے اور اسے ہمیشہ خشک کرکے استعمال کرنا چاہیے۔ اگر الرجی ہوجائے تو ایسی صورت میں سرسوں کے تیل میں کافور ڈال کر اسے خارش والی جگہ پر لگانا چاہیے اور حتیٰ الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ وہاں خارش نہ کریں اس سے الرجی مزید پھیلتی ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

In Health Tips and Totkay section you can check Bicho Boti Ke Fawaid in most easiest way. Find Bicho Boti Ke Fawaid in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Bicho Boti Ke Fawaid totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Bicho Boti Ke Fawaid.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.