Bache ki Pedaish Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika

Bache ki Pedaish Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika
Posted By:Sadia 1622 Views
0 Comments Jun 23, 2021


بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹر اُمِ راحیل کی بتائی ہوئی چند غذائیں استعمال کریں اور پھر دیکھیں اس کا کمال یہ کرے وزن بھی کم اور بنائے ماں اور بچے کو صحت مند

بچے کی پیدائش کی وجہ سے خواتین موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں اور بچہ ہونے کے بعد بھی خود پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ان کے جسم میں ظاہری تبدیلیاں ہو جاتی ہیں، لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ڈاکٹر اُمِ راحیل کی بتائی ہوئی ایسی غذاؤں کا استعمال جس سے بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا وزن بھی کم ہو گا اور یہ بنائے گا ماں اور بچے کو صحت مند اور توانا۔
بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹر اُم راحیل کا نسخہ اپنائیں اور وزن گھٹائیں

• جو کا دلیہ

ایک پین میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ڈالیں اس میں زیرہ ڈال کر فرائی کریں، اب اس میں ایک چائے کا چمچ لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں، اب اس میں ابلی ہوئی ریشہ کی ہوئی مرغی شامل کریں، اب اس میں دلیہ شامل کریں اور اچھی طرح بھون لیں، اگر آپ کو مرچوں والا کھانا پسند ہے تو اس میں ایک سے دو ہری مرچیں شامل کر لیں۔
جب یہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں پانی شامل کریں، تاکہ دلیہ گل جائے اب اس میں نمک اور پسی کالی مرچ شامل کریں، جب دلیہ گل جائے تو گرما گرم کھائیں۔
اس کے ساتھ ہی یخنی کا بھی باقاعدہ استعمال کریں، ان دونوں چیزوں کے استعمال سے ڈیلیوری کے بعد آپ کا وزن بھی کم ہوگا اور آپ کی صحت بھی بہتر ہو گی۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Bache ki Pedaish Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Bache ki Pedaish Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Bache ki Pedaish Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Bache ki Pedaish Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments