Ata Fridge Main Rakhne Ke Nuksan

Ata Fridge Main Rakhne Ke Nuksan
Posted By:Ahmer 1950 Views
0 Comments Feb 06, 2021

فریج میں آپ بھی آٹا لازمی رکھتی ہوں گی لیکن جان لیں کہ فریج میں آٹے کو دیر تک رکھنے سے اس میں کیمیائی بدلاؤ پیدا ہوجاتے ہیں جو کہ آٹے کے خمیرہ ہونے پر بیکٹیریا کا گھر بن جاتے ہیں اور کھانے سے آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ فریج کے رکھے ہوئے آٹے کی روٹیاں اور نان پراٹھے ٹھنڈے ہونے پر اتنا مزہ نہیں دیتے جتنا تازے آٹے کی روٹیاں دیتی ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ پہلے سے گوندھا ہوا آٹا فریج میں جانے کے بعد اپنی اصلی حالت پر نہیں رہتا اور فریج کی گیس کے معلق ذرات بھی اس میں شامل ہوجاتے ہیں جو کہ پیٹ پھولانے اور معدے کی خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ جس کی زیادتی پر آپ کو پیٹ خراب ہونے اور قے کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔
اس لئے دو دن سے زیادہ فریج میں آٹا نہ رکھیں، بہتر یہی ہے کہ روزانہ کی ضرورت کا تازہ آٹا گوندھ کر اسےاستعمال کریں اس سے غذائیت بھی پھرپور اور افادیت بھی بے شمار رہتی ہے۔

In Cooking Tips and Totkay section you can check Ata Fridge Main Rakhne Ke Nuksan in most easiest way. Find Ata Fridge Main Rakhne Ke Nuksan in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ata Fridge Main Rakhne Ke Nuksan totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ata Fridge Main Rakhne Ke Nuksan.

Relevant Totkay

Reviews

Comments