فنگس خارش کا علاج

اگر آپ کو جلد کے فنگس کا سامنا ہے تو کے فوڈز آپ کی اس تکلیف کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کیونکہ اسکن فنگس ایک ایسا مسئلہ ہے جو جلد کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو خارش اور جلن بھی دیتا ہے جس کو برداشت کرنا کافی مشکل ہے۔

آپ کی اس ہی تکلیف کو سمجھتے ہوئے آج کے فوڈز آپ کے لئے لایا ہے فنگس خارش کا علاج اور چند ٹپس جن کو آزما کر آپ پا سکیں گے اس مسئلے سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ وہ بھی بنا ہزاروں روپے خرچ کیے۔

اسکن فنگس سے نجات کے چند گھریلو ٹوٹکے

نہانا دھونا

اگر آپ اسکن فنگس سے نجات چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کی جلد صاف ستھری رہے، اس کے لئے آپ کو زیادہ سے زیادہ نہانا دھونا ہوگا کیونکہ آپ جب گھنٹوں کام کرتے ہیں تو آپ کو پسینہ آتا ہے اور یہی اسکن فنگس کو مزید بڑھانے کی وجہ بنتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ کام کرنے سے پہلے نہائیں اور کام پر سے واپس آنے یا خواتین جو گھر میں کام کرتی ہیں وہ گھر کے مکمل کام ختم کرنے کے بعد لازمی نہائیں اور بار بار ہاتھ منہ بھی دھوئیں ساتھ ہی کپڑے بھی ضرور بدلیں۔

سیب کا سرکہ

آپ نے سیب کے سرکے کے بہت سے فوائد کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا، مگر اس کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ اسکن فنگس کو روکنے کے لئے مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل پراپرٹیز شامل ہوتی ہیں، اس کے لئے سیب کے سرکے میں ایک روئی کا ٹکڑا بھگو کر اس سے فنگس وای جگہ صاف کریں اور دس منٹ بعد دھو لیں، دن میں دو مرتبہ ایسا کرنے سے آپ کو کچھ ہی دنوں میں جلد کے اس فنگس سے نجات مل جائے گی۔

ٹی ٹری آئل

ٹی ٹری آئل ایک ایسا اینٹی فنگل آئل ہے تو آپ کی جلد کے لئے بہت بہترین ہے، ٹی ٹری آئل کے چند قطروں کے ساتھ زیتون کے تیل کے چند قطرے مکس کریں اس مکس تیل کو 10 منٹ تک فنگس والی جلد پر لگا چھوڑ دیں اور پھر دھو لیں۔

لہسن کا پیسٹ

لہسن کئی قسم کے مسائل کا آسان حل ہے، لہسن کو پیس کر اس میں چند قطرے زیتون کا تیل ملائیں اور گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں دن میں دو مرتبہ اس پیسٹ کو فنگس والی جگہ پر لگا لیں جڑ سے اس فنگس خارش کا علاج آسانی سے ہوسکتا ہے۔

Skin Fungus Ka Khatma Karne Ki Tip

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Skin Fungus Ka Khatma Karne Ki Tip and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Skin Fungus Ka Khatma Karne Ki Tip to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   29765 Views   |   04 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

فنگس خارش کا علاج

فنگس خارش کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فنگس خارش کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔