شاید طلاق پر پچھتا رہی ہیں.. سائرہ یوسف نے ایسا کیا کہا جو لوگ باتیں بنانے لگے؟

عام طور پر طلاق ہوجائے تو مرد اور عورت ایک دوسرے کے بارے میں برا ہی کہتے دکھائی دیتے ہیں. البتہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا معاملہ کافی مختلف ہے. دونوں نے طلاق ہوجانے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف ایک لفط بھی نہ کہا. یہاں تک کہ شہروز کی دوسری شادی کے بعد بھی سائرہ کا ان سے تعلق دوستانہ ہے. بلکہ سائرہ تو شہروز اور صدف کی بیٹی کو گود میں اٹھائے پھرتی ہیں.

شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی دھوکا کھا گئے اور سمجھ بیٹھے کہ شاید سائرہ یوسف آج بھی شہروز کو پسند کرتی ہیں. حال ہی میں عید قرباں کے موقع پر سائرہ نے اپنی بیٹی نوریح کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تو ایک صارف نے پوچھ ہی ڈالا کہ "کیا آپ اپنے سابق شوہر شہروز سے دوبارہ شادی نہیں کرسکتیں"

جس کے جواب میں سائرہ یوسف نے کہا نہیں. یہاں تک تو ٹھیک تھا لیکن نہیں کے آگے سائرہ نے رونے والا ایموجی بھی بنا ڈالا. جس نے صارفین کو کنفیوژن میں مبتلا کردیا ہے کہ شاید سائرہ کو شہروز سے طلاق پر کوئی پچھتاوا ہورہا ہے تبھی وہ دکھ کا اظہار ایموجی کے زریعے کررہی ہیں.

واضح رہے کہ مذکورہ کمنٹ کچھ دیر بعد ہی سائرہ کے انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا البتہ لینے والوں نے اتنی دیر میں خوب اسکرین شاٹس لیے جو اب سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں.

Saira Yousuf Opens Up About Marrying Shahroze Again

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saira Yousuf Opens Up About Marrying Shahroze Again and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saira Yousuf Opens Up About Marrying Shahroze Again to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   7448 Views   |   20 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2024)

شاید طلاق پر پچھتا رہی ہیں.. سائرہ یوسف نے ایسا کیا کہا جو لوگ باتیں بنانے لگے؟

شاید طلاق پر پچھتا رہی ہیں.. سائرہ یوسف نے ایسا کیا کہا جو لوگ باتیں بنانے لگے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاید طلاق پر پچھتا رہی ہیں.. سائرہ یوسف نے ایسا کیا کہا جو لوگ باتیں بنانے لگے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔