دوست کے ساتھ دیکھ کر قصور وار سمجھ لیا، لیکن ۔۔ ہاردیک پانڈیا وِلن بن گئے! صارفین اچانک نتاشا کی حمایت کیوں کرنے لگے؟

رواں سال جولائی میں ہونے والی بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق نے جہاں ایک طرف سب کو حیران کر دیا تھا وہیں دوسری طرف مداح اس خبر سے بہت افسردہ بھی تھے، اور ساتھ ہی نتاشا پر بے وفائی کے الزامات بھی لگائے گئے۔

لیکن اب دونوں کی علیحدگی کے کچھ وقت بعد سامنے آنے والے نئے انکشافات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر نتاشا کو اچانک مداحوں کی جانب سے حمایت ملنے لگی۔

دراصل سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں کی جانب سے نتاشا کو مسلسل ہاردیک کی زندگی خراب کرنے کا الزام دیا جا رہا تھا۔ مگر اب حالات دیکدم بدلتے نظر آرہے ہیں، جس کی وجہ ہاردیک پانڈیا کی نئی گرل فرینڈ جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کو بتایا جا رہا ہے۔

اس خبر کے آتے ہی بڑی تعداد میں صارفین نتاشا سے معذرت کرنے لگے۔

نتاشا کی حالیہ پوسٹس پر معذرت کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، "معذرت نتاشا، ہم نے آپ کو پوری کہانی جانے بغیر ہی ملزم بنا دیا۔ آپ ہاردیک سے بہتر پارٹنر کے قابل ہیں۔"

ایک اور صارف نے لکھا، "صرف اس لیے کہ ہاردیک ایک مشہور کرکٹر اور امیر شخصیت ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ نتاشا کو الزام دینا درست ہے"۔

اسی طرح کے ان گنت کمنٹس دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کی جانب سے کئے جا رہے ہیں۔

Netizens Criticized Hardik Pandya And Support Natasa Stankovic

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizens Criticized Hardik Pandya And Support Natasa Stankovic and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizens Criticized Hardik Pandya And Support Natasa Stankovic to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   500 Views   |   16 Aug 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 December 2024)

دوست کے ساتھ دیکھ کر قصور وار سمجھ لیا، لیکن ۔۔ ہاردیک پانڈیا وِلن بن گئے! صارفین اچانک نتاشا کی حمایت کیوں کرنے لگے؟

دوست کے ساتھ دیکھ کر قصور وار سمجھ لیا، لیکن ۔۔ ہاردیک پانڈیا وِلن بن گئے! صارفین اچانک نتاشا کی حمایت کیوں کرنے لگے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوست کے ساتھ دیکھ کر قصور وار سمجھ لیا، لیکن ۔۔ ہاردیک پانڈیا وِلن بن گئے! صارفین اچانک نتاشا کی حمایت کیوں کرنے لگے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔