گھی استعمال کریں گے تو کہیں وزن نہ بڑھ جائے۔۔۔ جانیں گھی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے یا فائدے مند جانیں صحت سے جڑے کئی راز

گھی استعمال کریں گے تو وزن بڑھ جائے گا، یہ وہ جملہ ہے جو زیادہ تر افراد گھی کے استعمال سے متعلق کہتے ہیں، لیکن یہ حقیقت ہے یا نہیں، کے فوڈز آپ کو آگاہ کرے گا۔
تاکہ آپ جان سکیں کہ گھی آپ کی صحت پر منفی اثرات ڈلتا ہے یا مثبت، تاکہ آپ بنا کسی پریشانی اور الجھن کا شکار ہوئے اس کا استعمال کر سکیں۔

گھی کا استعمال صحت کے لئے کیسا ہے؟

گھی سے صحت پر منفی اثرات آتے ہیں یہ ثابت نہیں ہو سکا بلکہ سائنس کہتی ہے کہ اسے روزمرہ کی غذا کا حصہ بنانا چاہئے۔
جی ہاں اس کا استعمال آپ کی صحت پر منفی اثرات نہیں دیتا بلکہ یہ آپ کی صحت کے لئے فائدے مند ہے۔

گھی کے فوائد:

• گھی کا استعمال نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
• گھی کا استعمال سستی دور رکھنے کے لیے فائدہ مند ہے۔
• اس کے استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو بینائی کے لئے ضروری ہے۔
• لوگ یہ بھی سوچ رکھتے ہیں کہ اس کے استعمال سے کولیسٹرول بڑھ جائے گا لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے، گھی میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول ہوتا ہے جو جسم کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
• اگر اس کو چہرے پر لگایا جائے تو چہری چمک اُٹھے گا۔
• دیسی گھی کا استعمال وزن کی کمی میں بھی فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
• گھی میں موجود فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس اسے خشک اور روکھے بالوں کے لیے بہترین ہیئر کنڈیشنر بناتے ہیں اگر گھی اور زیتون کے تیل کو ملا کر بالوں پر لگایا جائے تو یہ بالوں کو بناتا ہے، اسی طرح گھی میں لیموں کے عرق ملا کر لگانے سے خشکی ختم ہوتی ہے۔
• اگر ہاتھ جل جائے یا جسم کا کوئی اور حصہ جل جائے تو اس پر مرحم کے طور پر فوری گھی لگایا جا سکتا ہے۔
• اگر گھی کو سیاہ حلقوں کے گرد لگا لیا جائے تو یہ ختم ہو جاتے ہیں۔
• ماہرین کے مطابق حاملہ خاتون کا گھی استعمال کرنا خاتون اور پیدا ہونے والے بچے دونوں کے لئے بہت مفید ہے

By Sadia    |    In Health and Fitness   |    0 Comments    |    748 Views    |    16 Apr 2021

Comments/Ask Question

Read Blog about گھی استعمال کریں گے تو کہیں وزن نہ بڑھ جائے۔۔۔ جانیں گھی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے یا فائدے مند جانیں صحت سے جڑے کئی راز and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گھی استعمال کریں گے تو کہیں وزن نہ بڑھ جائے۔۔۔ جانیں گھی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے یا فائدے مند جانیں صحت سے جڑے کئی راز) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.