7 گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیجئیے

آج کل کی تیز رفتار زندگی میں اکثر لوگ وقت کی کمی کے باعث کھانے پینے میں بے اعتدالی، ورزش کی کمی، اور ذہنی تناؤ کی وجہ بلڈ پریشر (بلند فشارِخون) کا شکار ہوجاتے ہیں اور پھر اس کو کنٹرول میں کرنے کے لیے مسلسل ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے دیگر خطرناک امراض کا شکار ہوجانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
ماہرین بلڈ پریشر کو قابو کرنے کے لیے گھریلو نسخے تجویز کرتے ہیں جو بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتی ہیں جب کہ ان 7 گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کیلا
ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر روزنہ ایک یا دو کیلے کھائیں تو اس سے یہ مرض قابو میں رہتا ہے کیونکہ کیلا غذائی اجزاء اور پوٹیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں 10 فیصد سے زائد سوڈیم (نمکیات) کے اثر کو کم کرسکتا ہے اور گردوں کی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

کالی مرچ
کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جس کا روز مرہ زندگی میں استعمال خون کی شریانیں کھلتی ہیں جس سے خون کی روانی کو پورے جسم تک رسائی حاصل ہوتی ہے، سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ بلڈپریشر کی شرح کو قدرتی طور پر کم سطح پر لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

پیاز
روزانہ پیاز کا استعمال کرنے والے مریضوں کا بلڈ پریشر ادویات کا استعمال کرنے والوں کے مقابلے بہتر ہوتا ہے کیوںکہ پیاز اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے جو ذیا بطیس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔

شہد
شہد ایسی غذا ہے جو قدرتی طور پر میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کےعلاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور شہد میں موجود کاربوہائیڈریٹ دل کی طرف سے خون کے پریشر کوکم کرتا ہے۔ دو ہفتوں تک رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ملا کر پینے سے بلڈ پریشر جیسے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

میتھی دانے
میتھی سردیوں کی وہ سبزی ہے جس میں (Vitamin A,B,C)، آئرن، فاس فورس اور کیلشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پاک وہند میں اس کو کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے نہ صرف پتے بلکہ بیج بھی علاج کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں کیونکہ میتھی کے دانوں میں بڑی مقدار میں موجود پوٹیشیم بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

لہسن
وہ خطرناک عوامل جو شریانوں کو سخت کرنے کا باعث بنتے ہیں ان کے علاج کے لئے لہسن بہت مفید ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں کچے لہسن کی ایک پھانک روزانہ کھانے سے بہت جلد بلڈ پریشر میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ لہسن ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کا علاج کرتا ہے اور شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات سے بھی روکتا ہے جب کہ کھانے میں لہسن کا استعمال بھی دیگر بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے۔
لیموں

لیموں جسم میں موجود شریانوں کو نہ صرف سخت ہونے سے بچاتا ہے بلکہ خون کی روانی کو بھی کم رکھتا ہے کیونکہ لیموں میں موجود وٹامن سی فری ریڈیکلز کے نقصان دہ اثرات سے بچاتا ہے اورلیموں اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے خون کی شریانی کو نرم اور لچک دار بناتا ہے۔ Courtesy: trt

Blood Pressure Se Chutkara

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Blood Pressure Se Chutkara and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blood Pressure Se Chutkara to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3242 Views   |   27 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

7 گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیجئیے

7 گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیجئیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 7 گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیجئیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔