Yoga Poses to Cure Diabetes at Home

ذیابیطس کے علاج کے لئے یوگا کے آسان طریقے
آج کل تیزی سے بڑھنے والی ایک بیماری کا نام ذیابیطس ہے، یہ صرف موروثی بیماری نہیں بلکہ زندگی کی دشواریاں، پیچیدگیاں ،مستقل تناؤ اور بعض اوقات ہائی بلڈپریشر جیسے عوامل بھی اس بیماری کی وجہ بن جاتے ہیں ۔

ذیابیطس جیسے مرض سے فوری اور مکمل نجات حاصل نہیں کی جاسکتی لیکن علاج کے ساتھ چند چیزوں سے پرہیز اور چند غذائی عادات اپنا کر ذیابیطس سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

ذیابیطس کی وجہ بننے والے عوامل

1۔ وزن کی زیادتی
عام طور پر بدن پر زائد چربی اور وزن کی زیادتی شوگر جیسے مرض کو دعوت دیتی ہے ۔ یوگا کے ذریعے آسانی سے وزن کم کیا جا سکتا ہے اور بہت سی بیماریوں ( جیسے ،شوگر ، بلڈ پریشر ،کولیسٹرول )سے بچا جا سکتا ہے ۔

2۔ ذہنی دباؤ اور جسمانی تکان
تناؤ ،فکر ا،ذہنی دباؤ ور مستقل اُلجھن بھی شوگر کی وجوہات ہیں ۔مستقل ٹینشن اور تناؤ کی حالت میں رہنے سے گلوکا گون نامی ایک ہارمون کا اخراج ہوتا ہے جو خون میں شوگر کی سطح کے اضافے کا باعث بنتا ہے اور جب ہم یوگا کرتے ہیں تو ہمارا تناؤ کا لیول کم ہوتا تا ہے جس سے گلوکا گون کی مقدار کم ہوتی چلی جاتی ہے اور انسولین کا کام بھی مستقل بنیادوں پر موثر ہو جاتا ہے ۔

یوگا کے آسان طریقوں کے ذریعے ذیابطیس کا علاج
روزانہ یوگا کرنے سے نہ صرف شوگر لیول کنٹرول کیا جا سکتا ہے بلکہ بلڈ پریشر سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔
یوگا کرنے سے بہت سی بیماریوں سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے اور بہت سی سنگین بیماریوں کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ اگر روزانہ پابندی سے یوگا کیا جائے تو ان تمام عوامل سے جو کہ ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں ان سے بچا جا سکتا ہے ۔

1۔ پرانام
۱۔زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں
۲۔ کمر اور چہرہ با لکل سیدھا رکھیں ۔اپنے دونوں ہاتھوں کی پشت کو اپنے گھٹنوں پر رکھیں اور آنکھیں بند کر لیں ۔
۳۔ اب آپ گہری سانس لیں اور پانچ سیکنڈ تک سانس روک کر رکھیں اور آہستہ آہستہ سانس باہر نکالیں ۔یہ طریقہ کم سے کم دس با ر کریں ۔
۴۔ اب اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں ۔اور گرم ہتھیلیوں کو آنکھوں پر رکھیں اور آہستہ آہستہ آنکھیں کھو لیں ۔


2۔ ستو بندھاسنا
یہ پوس بلڈ پریشر ، ذیابطیس اور پیٹ کے امرض کو دفع کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ پوس اُن خواتین کے لئے بہترین ہے جو حیض کی قلت کا شکار ہوں 1۔ زمیں پر سیدھا لیٹ جائیں
2۔ اپنے پیروں کو سیدھا کھڑا کریں کہ آپ کے تلوے زمین پر لگیں
3۔ اپنے جسم کو ( پیٹ ، کولھے اور کمر ) کو آہستہ آہستہ ہوا میں اُٹھائیں آپ کا سر ،گردن اور تلوے زمین سے لگے رہنے چاہئیں
4۔ اپنے ہاتھوں کی کلائی یا پشت کی مدد سے آپ خود کو اُوپر کی جانب آسانی سے اُٹھا سکتے ہیں ۔اس پوزیشن میں آپ اس وقت تک رہیں جب تک آسانی سے رہے سکیں ۔
اگر کسی کی گردن یا ریڑھ کی ہڈی میں انجری ہو تو اسے یہ پوس نہیں کرنا چاہئے ۔

3۔ بلاسنا
یہ ایک آسان پوس ہے ( جس طرح ہم سجدہ کرتے ہیں ) ۔ یہ ذہنی قوت کو بڑھانے اور تکان کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے کولھے اور ٹخنے کی ہڈی کو مضبوطی دیتا ہے
۱۔ سجدے میں جانے والی پوزیشن میں بیٹھ جائیں اور اپنا سارا وزن اپنی ایڑھیوں پر دیں ( جیسے خواتین بیٹھتی ہیں ) آپ کے دونوں تلوے باہر نکلے ہونے چاہئیں
۲۔ اپنا سر زمیں پر رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو سر کی سیدھ میں اتنی دور لے جائیں کہ آپ کو تکلیف نہ ہو ۔آپ کو اپنے ہاتھوں اور پیٹ میں کھنچاؤ محسوس ہونا چاہئے اس طرح آپ تین منٹ تک بیٹھیں اور آہستہ آہستہ سانس باہر نکالتے ہوئے اُٹھ جائیں ۔

4۔ ہالاسنا
یہ پوس تھائرائڈ گلینڈ ز، پیرا تھائرائڈ گلینڈز اور پھیپڑوں کی تکلیف میں موُثر ہے اور ہارمونز لیول درست کرتا ہے
۱۔ زمیں پر اُلٹا لیٹ جائیں اور اپنی ٹانگوں کو موڑیں آپ کی ایڑھیاں کولھوں پر رہیں پھر آہستہ آہستہ ٹانگوں کو لھوں سے بھی اوپر لے جانے کی کوشش کریں ۔اپنا وزن رانوں پر دیں ۲۔ اپنے ہاتھ پیچھے لے جائیں اور اپنے ہاتھوں سے اپنے ٹخنے پکڑ کر کھینچیں اور اُوپر کی جانب لائیں


5۔ وجرسنا
یہ سادہ اور آسان پوس ہے ۔( جیسے ہم بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں )
۱۔زمیں پر اپنی ٹانگیں پیچھے موڑ کر بیٹھ جائیں ۔
۲۔ اپنے کولھوں کا وزن ایڑھیوں پر دیں ۔
۳۔ اپنی ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھیں ،سر تھوڑا نیچے جھکائیں ، آنکھیں بند کریں اور گہری سانس لیں

For one, yoga stimulates the organs which in turn improve metabolic activities. This means that the chemical transformations within a cell are carried out more efficiently. This makes it a highly beneficial exercise for those suffering from diabetes , a complex condition which occurs due to lack of insulin production by the pancreas or lack of cell response to insulin, resulting in a multitude of metabolic imbalances involving the regulation and utilization of insulin and glucose (sugar) in the body. Studies have also confirmed that practising certain yoga poses to cure diabtes at home such as Ardha Matsyendrasana (half-twist pose) combined with Dhanurasana (bow pose), Vakrasana (twisted pose), Matsyendrasana (half-spinal twist), Halasana (plough pose) squeezes and compresses the abdomen and helps stimulate the pancreatic secretions or hormonal secretions. As a result, more insulin is pushed into the system.

Yoga Poses To Cure Diabetes At Home

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Yoga Poses To Cure Diabetes At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yoga Poses To Cure Diabetes At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3615 Views   |   31 Jan 2019
About the Author:

aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

Yoga Poses to Cure Diabetes at Home

Yoga Poses to Cure Diabetes at Home ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Yoga Poses to Cure Diabetes at Home سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔