پلک سے رہیں سدا جوان و خوبصورت

کبھی جھیل سی آنکھیں تو کبھی محمود غذالی آنکھیں ، کبھی ستاروں سی چمک والی تو کبھی دریچوں سے جھانکتی ادا، ان آنکھوں کے بارے میں ہزار ہااشعار لوگوں کو ازبرہوتے ہیں ۔ اس حسن کا ایک راز انہیں بناتا سنوارتا بھی ہے ۔ برسہا برس سے آنکھوں کا یہ سنگھار کاجل اور سرمے کی شکل میں موجود ہے ۔ کہتے ہیں کہ مصر سے یہ رواج شروع ہواتھا ۔ بہر حال عرب اور ایشیائی خواتین صدیوں سے سادہ میک اپ کیا کرتی ہیں ۔ اس دور میں یہی آئی میک اپ ہوا کرتا تھا ۔
آج کل نت نئے رنگوں اور شیڈز میں آئی شیڈوز متعارف ہو چکے ہیں اور یہی نہیں کئی سو قسموں کے اسٹائلز کے آئی میک اپ کئے جاتے ہیں ۔
آج کاجل لگانے کے مختلف انداز پر بحث لاتے ہیں ۔ آپ بھی آزمائیں دیکھیں تو آپ پر کیا سوٹ کرتا ہے ۔

مصری اسٹائل :
اس انداز کو آج کل بھی اسی قدر مقبولیت حاصل ہے جتنی ماضی میں اس کے حصے میں آتی رہی ۔منفرد نظر آنے کی خواہشمند خواتین مصری اسٹائل سے ہی کاجل لگاتی ہیں ۔ آئیے دیکھیں کہ یہ اسٹائل کیسے بنایا جاتا ہے ۔
آنکھوں کے پپوٹوں پر پلکوں سے لے کر بھنوؤں کی ہڈی تک کوئی مٹیلک شیڈ لگالیں ۔
اب آنکھ کے نچلے حصے پر اسی قدر گہری لائن بنائیں ۔ لائن کاآغاز آنکھ کے اندرونی گوشے سے کریں اور اس کا اختتام آنکھ کے بیرونی کونے پر کریں ۔ بیرونی گوشے کی جانب کا جل قدرے بڑھا کر اس طرح لگائیں کہ یہ اوپر والی لائن سے مل جائے اور آنکھوں کے گرد ایک حاشیہ سا بن جائے ۔ بس یہی ہے کلاسیکی مصری اسٹائل ۔ اب کوئی وجہ نہیں کہ آپ محفل میں منفرد نہ نظرآئیں ۔

لور لیش اسٹائل:
اس انداز کے تحت آنکھ کے صرف نچلے حصے میں کاجل لگایا جا تا ہے اور پپوٹوں کو خالی چھوڑا جاتا ہے ۔ یہ شوخ سا اسٹائل اس وقت اپنایا جاتا ہے جب آپ بھرپور میک اپ نہ کرنا چاہتی ہوں ۔

ونگ اور ڈبل ونگ :
اول الذکر اسٹائل بھی ان دنوں مقبول ہے ۔ اسے اپنانے کے لئے آنکھوں کے اوپر لگائے گئے کاجل کی لکیر قدرے اوپر اٹھا کر اس طرح بنانی ہوگی جیسے کسی محو پرواز پرندے کا پر ہوتا ہے ۔ ڈبل ونگ اسٹائل کے لئے آنکھوں کے اوپر حصے میں خوبصورت سا ونگ بنایا جاتا ہے ۔ پھر نچلی سطح یعنی پلکوں تلے کاجل اس طرح آگے بڑھا کے لگائیں کہ ایک اور ونگ بن جائے ۔ اس کا رخ نیچے کی جانب ایک قو س بناتا ہوا نظرآئے ۔ ڈبل ونگ اسٹائل تقریبات کے لئے موزوں انتخاب ہوسکتا ہے ۔

Beautiful Eye Kajal Styles and How to Apply Them

Have you entered into utopia of eyes with kajal? Sometimes starry, sometimes deep like a lake, all these are possible with stylish kajal. It is the true beauty for eyes. From hundreds of years, kajal and surma are being used for eye makeup.

It is said that the trend of using kajal was started from Egypt. Arab and Asian women used to use simple make-up for eyes and at that time, kajal was the only make up for eyes. Nowadays, different kinds of eye- shadows are available in new stylish colors; not only eye-shadows but there are hundreds of eye-makeup have been introduced.

Let's explore 3 beautiful styles of kajal:

  • Egyptian Kajal
  • Lower Lash Kajal
  • Wing and Double Wing Kajal

Tags: Beautiful Kajal Eye Kajal Tips How to Apply Kajal

Stylish Eye Kajal

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Stylish Eye Kajal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Stylish Eye Kajal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Beauty and Skin Care  |   4 Comments   |   24002 Views   |   14 Jan 2016
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

Wow. very nice styles

  • Mahil , Karachi

Mujhe ice cake bhot pasand ha I will try

  • naz, karachi

Zaberdast idea, let me try very soon

  • komal, sailkot

nice styles but I am looking for more. please post more styles minimum 10 so we could choose easily. These styles are good but from other regions.

  • Sana Naaz, Hyderabad

پلک سے رہیں سدا جوان و خوبصورت

پلک سے رہیں سدا جوان و خوبصورت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پلک سے رہیں سدا جوان و خوبصورت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔