Papaya Seeds Benefits for Health



Papita Ke Beej Ke Fayde in Urdu

پاکستان میں پپیتا عام طور پر پیٹ کے مختلف امراض خصوصاً قبض کا علاج کرنے کےلیے کھایا جاتا ہے اور اس کے بیج پھینک دیئے جاتے ہیں لیکن غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے کے بیج بہت سی بیماریوں کے علاج میں ہمارے قدرتی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران کی گئی مختلف طبّی تحقیقات سے پپیتے کے بیجوں کے کئی فوائد سامنے آ چکے ہیں جن کا تعلق جگر، آنتوں، معدے اور گردوں وغیرہ تک سے ہے۔ البتہ پپیتے کے بیجوں کا ذائقہ کیونکہ تلخ ہوتا ہے اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ انہیں خشک کرنے کے بعد پیس لیا جائے اور شہد کی معمولی سی مقدار میں ملا کر روزانہ تھوڑا تھوڑا استعمال کیا جاتا رہے تو اس سے کئی فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
جگر کو زہریلے اور فاسد مادّوں سے پاک کرنے کے لیے پپیتے کے بیجوں کا استعمال روایتی چینی طب میں ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے اور اب یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ مصنوعی کیمیائی مادّوں سے جگر کو محفوظ کرنے میں یہ بیج بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جگر کا سکڑ جانا جسے طبی اصطلاح میں ’’سرہوسس‘‘ کہا جاتا ہے، ایک خطرناک کیفیت ہے جس کا نتیجہ موت کی صورت میں نکلتا ہے لیکن اگر اس کیفیت میں پپیتے کے بیج استعمال کر لیے جائیں تو جگر کی کارکردگی بحال ہوتی ہے اور یہ اپنی معمول کی جسامت پر واپس آجاتا ہے۔
البتہ اگر آپ کی طبیعت گوارا کرے تو آپ پپیتے کے ساتھ اس کے بیج بھی کھا سکتے ہیں۔ پپیتے کے گودے کی طرح اس کے بیج بھی غذائی نالی سے لے کر چھوٹی آنت تک، نظامِ ہاضمہ کے ہر حصے کے لیے مفید ہیں جبکہ یہ آنتوں میں موجود امیبا اور طفیلیوں کو نہ صرف ختم کرتے ہیں بلکہ انہیں دوبارہ پیدا ہونے سے بھی روکتے ہیں۔ ایک اور طبّی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ پپیتے کے بیج السر سے بھی بچاتے ہیں۔
Jigar Ko Zehrelay Mado Se Pak Karne Kay Liye
ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ پپیتے کے بیجوں میں پاپائین اور کائیموپاپائین نامی دو قدرتی خامرے (اینزائمز) پائے جاتے ہیں جو جلن کم کرنے اور صحت یابی کا عمل بہتر بنانے کی قدرتی صلاحیت سے مالامال ہیں اور ان ہی کی وجہ سے دمے اور گٹھیا کی مختلف اقسام میں پپیتے کے بیجوں سے فائدہ ہوتا ہے۔ لاطینی امریکا کے روایتی طریقہ علاج میں پپیتے کے بیجوں کا پیسٹ بنا کر جسم کے جلے ہوئے حصوں اور زخموں کا علاج کرنے کے لیے استعمال کرایا جاتا ہے۔ اور تو اور، پپیتے کے بیج ہمارے گردوں کو کھانے پینے کی چیزوں میں شامل اجزاء کے زہریلے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں اور یوں گردوں کی صحت بہتر رہتی ہے۔ بلڈ پریشر معمول کے مطابق رکھنے میں بھی پپیتے کے بیجوں کا استعمال بہت مفید پایا گیا ہے جبکہ افریقا میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان میں ’’فلیوونوئیڈز‘‘ نامی مادّے بھی پائے جاتے ہیں جن کی بدولت ہمارے جسم کو کینسر سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
Blood Pressure Ko Control Karne Kay Liye
امید ہے کہ یہ تحریر پڑھنے کے بعد آپ پپیتے کے بیجوں کو کچرے میں نہیں پھینکیں گے بلکہ انہیں بھی سنبھال کر استعمال میں لائیں گے۔

Explore healthy benefits of papaya seeds in Urdu.

We eat papaya but forget papaya seeds. You know these little seeds can help you for innumerable health problems.

In Pakistan, people usually eat papaya for various stomach problems such as constipation however we discard its seeds. According to food experts, seeds of this miracle fruit come with treatment of many kinds of health problems.

As per the recent medical researches, scientists have unearthed lots of benefits papaya seeds. Latest researches suggest that papaya seeds help with liver, intestines, stomach and kidney problems.

Following is a detailed article about papaya seeds health benefits in Urdu. Study it and increase your knowledge.

Tags : Papita Ke Beej Ke Fayde in Urdu Papite Ke Beej Ke Faide

zoom effect

By Aqib Shahzad In Health and Fitness 2 Comments 9454 Views 11 Feb 2019


Comments/Ask Question

Comments on Papaya Seeds Benefits for Health
  • Faiza naseeb - Attock Feb 11, 2019

    Zbrdast marvellous

  • naveed - karachi Aug 02, 2017

    good research i know these are very very helpful in health problems.

Read Blog about Papaya Seeds Benefits for Health and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Papaya Seeds Benefits for Health) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.