Pait Ki Charbi Fori Pighlane Ke Liye Asan Tip

Pait Ki Charbi Kam Karne Ka Tarika

سردی کے موسم میں صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانے کا تصور کر کے اکثر لوگ کانپ اٹھیں گے، لیکن اگر ان لوگوں کو ٹھنڈے پانی سے غسل کے فوائد کا علم ہو جائے تو یہ دوبارہ کبھی گرم پانی سے نہانے پر تیار نہیں ہوں گے.
ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے متعدد تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد مجموعی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانا پیٹ کے گرد جمع چربی کو اتنی تیزی سے پگھلاتاہے کہ انسان واقعی حیران رہ جائے، جبکہ چمکدار بال اور تروتازہ جلد و متعدد بیماریوں سے بچاﺅ اضافی فوائد ہیں.

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانا صرف آپ کو پوری طرح جگاتا ہی نہیں ہے بلکہ نفسیات دان ملنڈا نیسی کی تحقیق کے مطابق یہ آپ کے دماغ کی استعدادکار میں بھی اضافہ کرتا ہے.
ان کا کہنا ہے کہ جب ٹھنڈا پانی جسم پرپڑتا ہے تو ہم گہری سانسیں لیتے ہیں اور تمام اعضاءکی جانب دوران خون تیزی سے بڑھتا ہے. اس عمل میں دماغ کو بھی توانائی کا جھٹکا لگتا ہے جس کا اثر سارادن برقرار رہتا ہے.
جب ہم اپنی ضرورت سے زیادہ حراروں پر مشتمل غذا کھاتے ہیں تو یہ ہمارے جسم میں چربی کی صورت میں جمع ہونے لگتی ہے. یہ موٹاپا پیدا کرنے والی چربی ہوتی ہے جبکہ اس کے برعکس ہمارے جسم میں براﺅن چربی بھی ہوتی ہے جو ہمیں توانائی دیتی ہے اور ہمارے دل و دماغ کو متحرک رکھتی ہے.
صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانے سے نہ صرف موٹاپا پیدا کرنے والی چربی میں کمی آتی ہے بلکہ اس کی قابل ذکر مقدار براﺅن چربی میں تبدیل ہوجاتی ہے، جو کہ موٹاپے میں کمی اور توانائی میں اضافے کا سبب بنتا ہے.
یونیورسٹی آف ماسٹرکٹ نیدر لینڈز کی تحقیق کے مطابق ٹھنڈے پانی سے نہانے والے بغیر کسی ورزش یا خوراک میں کمی کے ایک سال میں تقریباً پانچ کلوگرام وزن کم کرسکتے ہیں. بی ایم آئی ہینڈن ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹر کولن کروسبی کہتے ہیں کہ جب آپ صبح سویرے ٹھنڈا پانی جسم پر ڈالتے ہیں تو پیریفرل سرکولیشن عارضی طور پر بند ہوجاتی ہے جبکہ جسم کے اہم اعضاءکو خون کی بھرپور فراہمی شروع ہوجاتی ہے.
جب آپ نہا کر فارغ ہوتے ہیں تو ایک بار پھر پیریفرل سرکولیشن کا آغاز ہوتا ہے اور اس عمل کے دوران جسم کے اندرونی حصوں سے بیرونی حصوں کی جانب خون کو بہاﺅ شروع ہوتا ہے.

اس عمل سے جسم کے متاثرہ خلیات کی قدرتی تعمیر و مرمت شروع ہوتی ہے جو ہماری عمومی صحت میں بڑی حد تک معاون ثابت ہوتی ہے. اس عمل سے ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوجاتا ہے اور ہم متعدد اقسام کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں.اسی طرح لیڈز ٹرینٹی یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر جیمز جیکسن بتاتے ہیں کہ جب ٹھنڈا پانی آپ کے جسم پر پڑتا ہے تو جسم کا صدمہ خیز ردعمل دماغ کو اینڈورفن ہارمون خارج کرنے پر مجبور کرتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا ذہنی دباﺅ سے نجات کا بہترین نسخہ ہے. ٹھنڈا پانی بالوں اور جلد کو تروتازگی بھی دیتا ہے. اس کی بنیادی وجہ جلد اور بالوں کی باہری سطح پر درجہ حرارت کی اچانک کمی ہے. بیرونی سطح پر اس تبدیلی کے نتیجے میں ناصرف خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ جلد اور بالوں کی تازگی اور چمک میں اضافہ ہوتا ہے.

Find out a wonderful tip to reduce belly fats in Urdu (pait ki charbi khatam karna in Urdu).

In the winter season, we can't even imagine to take bath with chilled water. This imagination even makes us shivering however if people got to know the benefits of having bath with cold water, they would never ask for hot water for bath.

One of the benefits of taking bath with cold water is that it helps reduce belly fats.
Let's read more about it in Urdu.

Tags: Fat Burning Weight loss

Pait Ki Charbi Fori Pighlane Ke Liye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Ki Charbi Fori Pighlane Ke Liye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Ki Charbi Fori Pighlane Ke Liye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Saima Aslam  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14862 Views   |   19 Sep 2017
About the Author:

Saima Aslam is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Saima Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2024)

Pait Ki Charbi Fori Pighlane Ke Liye Asan Tip

Pait Ki Charbi Fori Pighlane Ke Liye Asan Tip ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Pait Ki Charbi Fori Pighlane Ke Liye Asan Tip سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔