Nashpati Khane Se 4 Bimariyon Ka Ilaj

Nashpati Benefits in Urdu

ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے ،جو شکل میں امرود سے مشابہت رکھتا ہے۔اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔اس کا درخت بیج سے پیدا نہیں ہوتا۔اس کی جڑوں سے نئی کونپلیں پھوٹتی ہیں،جن پر پیوندکاری کی جاتی ہے۔چین دنیا بھر میں سب سے زیادہ ناشپاتی پیدا کرنے والا ملک ہے۔
ناشپاتی گرمیوں میں جسم کو تقویت دیتی ہے۔ایک ناشپاتی میں سو حرارے ہوتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور اس پھل میں شکر،فاسفورس،فولاد،حیاتین ج (وٹامن سی)،لمحیات (پروٹینز)اور پوٹا شیئم جیسے صحت بخش اجزا پائے جاتے ہیں ،جو ہمارے جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
ناشپاتی کو اکثر لوگ نا سمجھی میں چھلکے اُتار کر کھاتے ہیں۔یہ طریقہ غلط ہے ۔ناشپاتی چھلکے سمیت کھانی چاہیے ۔ناشپاتی کے درخت کے پتوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے شفا رکھی ہے۔حکیم ان پتوں کو بطور دوا استعمال کرتے ہیں۔اس کے پھول خشک کرکے لگدی بنا کر زخموں پر لگائے جاتے ہیں۔اس لگدی سے زخم جلد خشک ہوجاتے ہیں۔اس کے درخت کی گوندھی کار آمد ہے۔
ناشپاتی کے بہت سے طبّی فوائد ہیں،جن میں سے چند ذیل میں درج کیے جارہے ہیں:
منھ کی بُو:
کچھ لوگوں کے منھ سے بُو آتی ہے۔منھ کی بُو دور کرنے کے لیے ماؤتھ واش کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے بجائے ناشپاتی کھانی چاہیے۔ناشپاتی کھانے سے منھ کی بُو نہ صرف دور ہوجاتی ہے ،بلکہ مسوڑوں سے خون آنا بھی بند ہوجاتا ہے۔

قبض:
جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے،انھیں ناشپاتی کھانی چاہیے۔اگر آپ کھانا کھانے کے بعد ناشپاتی کھالیں تو قبض کی شکایت دور ہوجائے گی اور آنتیں بھی صاف رہیں گی۔اگر قبض مزمن ہے تو شام کے وقت دو ناشپاتی چھلکے سمیت کاٹ کر سلاد بنالیں۔پھر اس پر نمک اور لیموں کا رس چھڑک دیں۔مزے دار چاٹ تیار ہوجائے گی ۔یہ چاٹ آٹھ دس دن باقاعدگی سے کھائیں ۔اس سے ہاضمہ درست ہوگا اور قبض کی شکایت بھی جاتی رہے گی۔

بال:
ناشپاتی سے تیل بھی کشید کیاجاتا ہے۔اس کے استعمال سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔یہ تیل بالوں کے لیے فائدہ مند ہے اور بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔

بلڈ پریشر:
ناشپاتی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے ۔یہ خون میں کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔ناشپاتی کا مربّا کھانے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔ایک یا دو میٹھی ناشپاتی روز مرّہ کی غذاؤں میں ضرور شامل کریں۔یہ نہ صرف جلدی امراض کو دور کرتی ہے ،بلکہ بڑھاپے کی رفتار کو بھی سست کردیتی ہے۔کشمیری ناشپاتی بہت مزے دار ہوتی ہے۔ناشپاتی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہترین نعمت ہے۔اس کے طبی فوائد کی بنا پر اسے اپنی غذاؤں کا حصہ بنا لیجئے۔

Nashpati or Pear is a fruit which resembles guava in color and shape. It is a sweet fruit.

Pear provides energy to the body in hot weather. This nutritional fruit contains sugar, phosphorus, iron, vitamin c, protein and potassium.

Following is detailed information about what diseases you can treat with pear fruit (nashapati se bimaryion ka ilaj).

Nashpati Khane Se Fayda Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nashpati Khane Se Fayda Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nashpati Khane Se Fayda Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sumaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14067 Views   |   26 Aug 2017
About the Author:

Sumaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sumaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 March 2024)

Nashpati Khane Se 4 Bimariyon Ka Ilaj

Nashpati Khane Se 4 Bimariyon Ka Ilaj ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Nashpati Khane Se 4 Bimariyon Ka Ilaj سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔