Amazing Uses of Nail Polish Remover in Urdu

ناخنوں سے نیل پالش صاف کرنے کے لیے لڑکیاں اور خواتین نیل پالش ریموور استعمال کرتی ہیں۔ مگر اس شے کے ذریعے مختلف کام انجام دینے ممکن ہیں، یہ بات نیل پالش ریموور کو منفرد بنا دیتے ہیں۔یہ خاص طور پہ گھر چمکانے کے لیے بہت کارآمد چیز ہے۔ فرش میں نئی جان: کسی کاغذی تولیے کو اس محلول سے گیلا کریں اور ٹائلز، کنکریٹ کے فرش پر موجود ہر قسم کے نشانات صاف کردیں۔ تاہم اسے لکڑی کی سطح پر استعمال نہ کریں۔

جوتوں کو چمکایئے:

کسی کاغذی تولیے کو اس سے بھگوئیں اور جوتوں پر اس وقت تک پھیریں جب تک تمام داغ دھبے ختم نہیں ہوجاتے۔ اس کے بعد صاف کپڑے کو پھیر کر جوتے چمکا لیں۔

کی بورڈ کی صفائی:

روئی کو نیل پالش ریموور میں بھگوئیں اور نرمی سے لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کیز پر پھیریں تاکہ وہ اپنی اصل شکل میں بحال ہوجائیں۔

مارکر کے نشان:

ہاتھوں یا دیواروں پر سیاہی کے ختم نہ ہونے والے داغ ختم کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنائیں اور اسے ریموور میں بھگو کر پھیریں۔ وہ داغ منٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔

ریزر صاف کریں:

یہ محلول جراثیم کش ہوتا ہے۔ کسی ریزر کی صفائی کے لیے اسے ریموور میں بھگوئیں اور پھر بلیڈز کے درمیان کی جگہ کو پانی سے دھولیں۔ امکان ہے وہ ایک بار پھر نیا جیسا نظر آنے لگے گا۔

داغوں کی صفائی:

کسی پرانے کپڑے کو اس محلول میں بھگوئیں پھر چائے یا کافی کے داغ والی جگہ پر اسے رگڑیں اور پھر صابن اور پانی سے دھولیں۔ اسے کپوں کے باہر پرنٹڈ جگہ پر پھیرنے سے گریز کریں۔

گلیو صاف کریں:

اگر جلد پر کسی جگہ طاقتور گلیو چپک جائے اور صاف نہ ہو رہا ہو تو روئی میں نیل پالش ریموور کو بھگوئیں اور اسے متاثرہ جگہ پر پھیر کر جادو دیکھیں۔

Today we would tell you amazing uses of nail polish remover that will make your life simpler and easier. Nail polish removers do not just remove the polish off your nails but they can perform many other tasks.
Let's explore!

Girls buy nail polish remover for removing the polish but they are unaware of its other uses. It particularly is helpful to shine up your home. It can make the floor clean and shiny, it can clean shoes, clean up your computer keyboard and yet more.

Here are the tips and tricks with nail polish remover in Urdu.

Nail Polish Remover Uses

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Nail Polish Remover Uses and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nail Polish Remover Uses to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   14763 Views   |   03 Aug 2017

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

Amazing Uses of Nail Polish Remover in Urdu

Amazing Uses of Nail Polish Remover in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Amazing Uses of Nail Polish Remover in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔