Khubani Ki Giri Mout Ka Bais Ban Sakti Hai



خوبانی ایک صحت بخش اور مفید پھل ہے جو تقریبا سبھی لوگوں کو پسند ہوتا ہے۔ خوبانی کی اہم بات اس کی گری ہے جو بادام جیسا مزا دیتی ہے ۔اسی لیے کم و بیش سبھی خوبانی کھانے والے اس کی گری بھی شوق سے کھاتے ہیں مگرایسا کرنے سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے khubani ka badam khatarnak hai

خوبانی کی گری سے متعلق اب تک یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ اسے کھانا مفید ہے اور یہ کینسر سمیت کئی اقسام کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگارثابت ہوتی ہے۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، خوبانی کی گری صحت کیلئے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے حتیٰ کہ اسے کھانے سے فوری موت بھی واقع ہو سکتی ہے کیونکہ گری میں جان لیوا زہر’’سائنائیڈ‘‘ پایا جاتا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق خوبانی کی گری میں ایک مادہ ’’امیگدالین‘‘پایا جاتا ہے، جو ’’گیلوکوسیڈسایانوجن ‘‘ کیمیکل کی ایک قسم ہے۔ خوبانی کی گری چبانے سے ہائیڈروجن سائنائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے ۔ البتہ اگر گری کو پکا لیا جائے تو ایک مخصوص درجہ حرارت پر اس کے زہریلے اثرات ختم ہو جاتے ہیں

برطانوی فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسیی (ایف ایس اے ) کی جانب سے جاری کردہ وارننگ کے مطابق خوبانی کی گری کھانے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اس میں سائنائیڈ سمیت انتہائی زہریلے مادے پائے جاتے ہیں۔ وارننگ کے مطابق خوبانی کی 30 گریاں ایک ہی وقت میں کھا لینے سے انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے، جبکہ 10 سے 15گریاں کھانے والے افراد بھی ہاتھ پاﺅں سن ہوجانے اور دیگر شکایات کے بعد اسپتال پہنچ چکے ہیں۔

Apricot is a healthy and nutritional fruit which everyone likes to eat. One important thing in apricot is it's almond which tastes like common almonds. Almost everyone who eats an apricot also like to eat the almond of apricots.

But do you know that doing so might be dangerous?

Even it can risk the life.

Read more about apricot almond (khubani ka badam) in Urdu.

zoom effect

By Aqib Shahzad In Health and Fitness 1 Comments 3273 Views 18 May 2018


Comments/Ask Question

Comments on Khubani Ki Giri Mout Ka Bais Ban Sakti Hai
  • PROF,/ENGR. KHALID CHOHAN - ,LAKE CITY LAHORE. Jan 17, 2018

    FRUITFUL INFORMATION.....

Read Blog about Khubani Ki Giri Mout Ka Bais Ban Sakti Hai and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Khubani Ki Giri Mout Ka Bais Ban Sakti Hai) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.