Liver Eating Benefits in Urdu (Kaleji Khane Ke Fayde)



As a matter of fact, we know that what we eat will ultimately reflect on our health. The ingredients present in our food are the things which keep us fit and healthy and their excess or shortage can cause different diseases.

Kaleji (Liver) is a food which is liked by some people whereas on the other hand, some people do not come near it.

Nature has enriched everything with some sort of health benefits and same rule applies to liver; it is not less than a food treasure.

Here are some exclusive health benefits of eating liver (kaleji) in Urdu. Know and start eating it!

کلیجی کے قیمتی طبی فوائد اور خواص
ہم سب یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری غذا کے استعمال کے ہماری صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ وہی اجزاء جو غذائی اشیاء میں موجود ہوتے ہیں ہمیں توانا اور صحت مند رکھتے ہیں اور انکی کمی یا زیادتی بیماریوں کا سبب بھی بن جاتی ہے ۔کلیجی ایک ایسی غذا ہے جسے کچھ لوگ تو بے حد پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ دور بھاگتے ہیں ۔لیکن قدرت کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی فائدہ چھپا ہوتاہے۔ کلیجی کا بھی یہی حال ہے کہ یہ ہمارے لئے کسی غذ ائی خزانے سے کم نہیں۔kaleji benefits in urdu

بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کلیجی کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ وہ دیر سے ہضم ہوتی ہے اور اسکے بارے میں یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ اسکا استعمال جسم میں زہریلے مادے کو جمع کرنے کا سبب بنتا ہے۔ یہ ماننا درست نہیں کیونکہ کلیجی میں کئی اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن اے ، ڈی،ای،کے،اور بی ۱۲،فولک ایسڈ، اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو جسم سے ان زہریلے مادوں کو نکالنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اگر کسی بھی چیز کو اعتدال اور طریقے سے استعمال کیا جائے تو وہ نقصان نہیں پہنچاتی۔ کلیجی خون کی کمی کو احسن طریقے سے پورا کرتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار آپ اسکا استعمال آرام سے کرسکتے ہیں۔

kaleji khane ke fayde
دیگر گوشت کے مقابلے میں کلیجی غذائیت سے بھرپور ہے اس میں کوئی نامیاتی زہر نہیں ہوتا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ کلیجی آپکے جسم سے زہر کو جمع کرنے کے بجائے خارج کرتی ہے۔ تھکاوٹ سے لڑنے میں اسکی تاثیر بہترین ہے۔
کلیجی وٹامنز ، منرلز، اور فیٹ سے بھرپور ہوتی ہے آپکا جسم وٹامن بی ۔ کلیجی میں موجود کاپر آپ کے میٹابولزم کے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ اپنی روزمرہ کی غذا سے 0.9mg کاپر حاصل کرتے ہیں اور آپ اگر 3 اونس کلیجی کا استعمال کریں تو آپ 12 mg تک حاصل کرسکتے ہیں۔ دنبے کی کلیجی آپکو اسکی آدھی مقدار دیتی ہے۔
ہمارے ہاں اکثر لوگ آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ کلیجی آئرن سے مالا مال ہوتی ہے اور یہ آپ کے جسم کیلئے بے حد مفید ہے۔ کلیجی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے اگر آپ اسے اپنی خوراک میں شامل رکھیں تو بہت سی دائمی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔eating kaleji benefits

یہ ہمارے دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اعصابی نظام کی کئی بیماریاں وٹامن بی ۔12 کی کمی سے ہوتی ہیں تو اگر آپ کو ایسی کسی بھی علامت کا ہلکا سا بھی اندیشہ ہو جیسے سوچنے اور یاد رکھنے میں دشواری، اعصابی اور نفسیاتی بیماری، کمزوری، توازن کی کمی، ہاتھ اور پیروں کا سُن ہونا، اور پریشان کن ڈپریشن، تو وٹامن بی ۔12 کے حصول کے لئے آپ صحت مند جانور کی کلیجی استعمال کرسکتے ہیں۔
لیکن یہ ضروری ہے کی جب بھی آپ کلیجی کا استعمال کریں تو وہ صاف اور صحت مند جانور کی ہونی چاہئے ہمیشہ کوشش کریں کہ چراگاہوں کے جانوروں کی کلیجی استعمال کریں جن جانوروں کی خوراک میں چارہ شامل ہوتا ہے وہ صحت کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں- liver eating benefits urdu

کلیجی کیلئے زیادہ بہتر ہے کہ جب آپ اسے خریدیں تو اسے اسی وقت پکالیں- تازہ کلیجی زیادہ مفید ہے کلیجی کو بہت زیادہ مت پکائیں ورنہ وہ سخت اور بے ذائقہ ہو جاتی ہے اسکے ساتھ اگر لیموں کا استعمال کیا جائے تو یہ بآسانی ہضم ہوجاتی ہے رات میں کلیجی کھانے سے گریز کریں۔

(بشکریہ سائرہ شاہد - ایچ ٹی وی)

zoom effect

By Humayun In Health and Fitness 1 Comments 7482 Views 22 May 2016


 Add New Comment

  • Maiza - May 23, 2016

    kaleji ki smell khatam ho jaye to hum kha sakte hain