Gupshup With Cooking Expert Aneela Rizwan

ہاتھوں میں ذائقہ اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے ! انیلہ رضوان
کے فوڈز کے ماہانہ ریسیپی مقابلے کی فاتح شیف انیلہ رضوان نے اپنے کیریر کا آغاز کیسے کیا اور وہ اس سفر میں کن مراحل سے گزرتے ہوئے آج اس مقام تک پہنچی ہیں ؟ یہ سب کچھ جاننے کے لیے گزشتہ دنوں کے فوڈز نے انیلہ رضوان سے خصوصی بات چیت کی جو کہ اب قارئیں کی خدمت میں پیش ہے ۔

کے فوڈز : اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں ؟
میرے پاپا نے ہم سب بہن بھائیوں کو ہمیشہ پر اعتماد رہنے کی تربیت کی ، وہ بہت خوش ہوتے تھے جب ہم میں سے کسی بہن بھائی کی تحریر یا میرے کوکنگ آرٹیکلز ، ریسیپیز، کسی نیوز پیپر یا کسی کوکنگ میگزین میں شائع ہوتے تھے ۔

میں اپنے ممی پاپا کی بہت احسان مند اور شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے میں آج کوکنگ ایکسپرٹ کی حیثیت سے بہت سے ملکوں میں جانی اور پہچانی جاتی ہوں ۔ شادی کے بعد میرے پیارے شوہر نے مجھے بہت سپورٹ کیا ۔ ان کی وجہ سے میں اپنی اس کوکنگ کی فیلڈ میں آج تک کامیاب ہوں، وہ ذاتی طور پر میرے کوکنگ شوز میں میرے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور ہر طرح سے میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ ان کے مشورے میرے لیے بہت کار آمد ہوتے ہیں اللہ ان کو سلامت رکھے ۔ میری ایک بہت پیاری سی بیٹی ہے جو ابھی زیر تعلیم ہے ۔ ہم اسے پیار سے روزی کہتے ہیں ۔

کے فوڈز : کوکنگ کی یہ فیلڈ آپ نے کب جوائن کی ؟
میرے پاپا ایک بہت اچھے رائٹر تھے اسی لئے ہم بہن بھائیوں کو بھی کچھ ناکچھ لکھنے کا شوق تھا ۔ میری بڑی بہن جو کہ اسلام آباد میں رہتی ہیں وہ ایک بہت اچھی رائٹر اور ناولسٹ ہیں جب کہ ایک بھائی نے انگلش نیوز پیپر میں کافی آرٹیکلز لکھے ہیں ، میں نے اپنی کوکنگ کے حوالے سے اسکول کے زمانے سے ہی کوکنگ آرٹیکلز اور کوکنگ ریسیپیز روزنامہ جنگ راولپنڈی میں بھیجنی شروع کیں اور اللہ کے کرم سے میری ریسیپیز کو خواتین کے صفحات میں بہت نمایا ں جگہ ملی ۔

کے فوڈز : پہلا پروگرام کب اور کہاں کیا؟
شادی سے پہلے فیملی میرے پاپا کے ٹرانسفر کی وجہ سے اسلام آباد میں رہتی تھی اور میں نے اسلام آباد سے ہی اسکول اور کالج پاس کیے ، جب شادی کے بعد کراچی آنا ہوا تو 1990میں ، میں نے روزنامہ جنگ کراچی اور روزنامہ ایکسپریس میں اپنے کوکنگ آرٹیکلز، ریسیپیزبھیجیں جو کہ نمایاں طور پر ان لوگوں نے پسند کی اور شائع کی ، اس کے علاوہ میری کچھ کوکنگ اور فوڈ میگزین میں بھی کوکنگ آرٹیکلز اور ریسیپیز شائع ہوچکی ہیں ۔

1994میں جب انڈش ویزن ٹی وی چینل اسٹارٹ نہیں ہواتھا تو کمبائن میڈیا پروڈکشن نے جس کے ہیڈ مسٹر سید غضنفر علی صاحب تھے ان کے کونگ کومپٹیشن پوٹ لک میں ، میں نے حصہ لیا اور اس شو میں 5منٹ میں کوئی ڈش بناکے سرو کرنی تھی جو کہ میں نے 5منٹ میں بنا کر سرو کی تھی اور سب کو حیران کردیا تھا۔

اس شوء میں کوکنگ ایکسپرٹ ناہید انصاری اور فاطمہ ثریا باجی تھیں ، اللہ کے فضل سے مجھے اس کوکنگ ریسیپیز کے کومپٹیشن میں پہلا پرائز ملا تھا جو کہ ایک فوڈ فیکٹری تھی جب بھی میں اس فوڈ فیکٹری کو اپنے کچن میں استعمال کرتی ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے آخر میرا یادگار پہلا انعام جو ہے ، اس کے بعد مجھے انڈس ویژن ٹی وی پر لائیو برنچ کوکنگ شوز کی آفر ہوئی ، اس وقت وہاں پروگرام منیجر میڈم امینہ جعفری تھیں جو بہت پیاری اور کواپریٹو تھیں میں دعا کرتی ہوں کہ ان کے ساتھ مجھے دوبارہ کوکنگ شوز کرنے کا موقع ملے ۔ انڈس ویژن پر میرے برنچ لائیو کوکنگ شوز بہت کامیاب ہوئے ، برنچ شوز میں بہت سے مشہور ٹی وی آرٹسٹ گیسٹ کے طور پر آتے تھے جو کہ میری مزیدار ڈشز ، سرونگ، پریزنٹیشن کو بہت سرہاتے تھے ۔

اس کے بعد میں پی ٹی وی کے لائیو مارننگ شو مینا بازار میں کوکنگ شو کیا جوسب کو بہت پسند آئے ۔ جب 2012میں سن ٹی وی کراچی اسٹارٹ ہوا تو اس میں ، میں نے بے شمار لائیو کوکنگ شوز کیے جو کہ بہت کامیاب ہوئے ۔

کے فوڈز : آپ کس قسم کی کوکنگ کرنا پسند کرتی ہیں ؟
میں بہت کھانے میں پرفیکٹ ہوں ، مثلاً پاکستانی ، انڈین ، چائنیز ، اٹالین، لبنانی وغیرہ ، لیکن سب سے زیادہ مجھے چائنیز ڈشز پسند ہیں ۔

کے فوڈز : آپ نے کھانا پکانا کہاں سے سیکھا؟
بچپن سے ہی مجھے اپنی ممی کے ہاتھوں سے بنی ڈشز بہت پسند تھیں ، تعلیم کے بعد میں نے کافی سارے کوکنگ کے سرٹیفیکٹ کورسز کامیابی سے پاس کئے ، کراچی میں رنگون والا سے میں بیکنگ کا سرٹیفیکٹ کورس پاس کیا اس کے ساتھ میں نے اسلام آباد اور کراچی کے مختلف کوکنگ انسٹیٹیوٹ سے فوڈز اینڈ بیورجز کونٹنینٹل، انڈین ، چائنیز ، اٹالین کے کوکنگ کورسز پاس کئے ہیں ۔

کے فوڈز : کیا آپ کہیں کوکنگ کلاسز بھی دیتی ہیں ؟
میں نے کچھ عرصہ ایک ادارے میں کوکنگ ٹیچر کے طور پر کلاسز بھی دی ہیں ، رشتے داروں اور سہیلیوں میں اگر کسی کو مجھ سے کوئی مشورہ یا کوئی ریسیپی ، ہاؤس ہولڈ ٹپس چاہئے ہوتی ہیں تو وہ مجھ سے فوراً رابطہ کرتی ہیں ، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ، کیونکہ علم باٹنے سے بڑھتا ہے ، گھٹتا نہیں لہٰذا مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔

کے فوڈز : کھانا پکانے کے علاوہ دیگر کیا مشاغل ہیں ؟
میرے پسندیدہ مشاغل میں کوکنگ ود بیوٹی فل سرونگ ، گارڈنگ، ڈریس ڈیزائننگ ، بہتر میوزک سننا، فوٹو گرافی ، تاریخی مقام دیکھنا ہے ۔

کے فوڈز : گھر میں کھانا کون پکاتاہے ؟
گھر میں ، میں ہی کھانا پکاتی ہوں ۔ لیکن کبھی کبھی میرے شوہر بھی میرا ساتھ دیتے ہیں ۔

کے فوڈز : ذائقہ خداوندی نعمت ہے یا ریاضت کا سمن ؟
ہاتھوں میں ذائقہ اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے جو کہ ہر ایک کو میسر نہیں ہے ۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھ کو یہ نعمت عطاء کی ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ کھانا پکانے میں دلچسپی اور مہارت کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔ میں اللہ کا بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے میرے ہاتھوں میں ذائقہ دیا ہے ۔

کے فوڈز : اگر آپ کسی کی دعوت کریں تو کیا مینو ہوگا ؟
ہر شخص کی کھانے میں الگ الگ پسند ہوتی ہیں ، ہمارے گھر میں جب بھی مہمان رات کے کھانے یا دوپہر کے کھانے پر مدعو کئے جاتے ہیں تو میں ان سے پہلے ہی پوچھ لیتی ہوں کہ ان کونسی ڈشز پسند ہیںِ ، ایسا نہیں کہ کسی کو چائنیز پسند ہے اب اگر میں ان کے لئے اٹالین ڈشز بنادوں تو وہ کیسے خوش ہو کر کھائیں گے ۔ ایساکرنے سے میری کوکنگ بیکار ہوجائیگی ۔
کھانے میں ایک کومبنیشن ہوتا ہے اگر ہم ساؤتھ انڈین ڈشز بناتے ہیں تو اس میں کوکونٹ کا بہت استعمال ہوتا ہے ۔ مثلاً مصالحہ ڈوساکے ساتھ کوکونٹ کی چٹنی ہوتی ہے جبکہ دہلی کے کھانوں میں قورمہ ، بریانی کے ساتھ زعفرانی بادامی کھیر، لوکی کا حلوہ اور ربڑی سرو کی جاتی ہے ۔
کونٹنینٹل میں سویٹ ڈشز میں مختلف پڈنگز ، ٹرائفل ، کسٹرڈ ، فروٹ سلاد، چیز کیک ، کوکونٹ کی قلاقند وغیرہ پیش کی جاتی ہیں ۔ جبکہ حیدرآبادی بریانی کے ساتھ ڈبل کا میٹھا (شاہی ٹکڑے)اور خوبانی کا میٹھا پیش کیا جاتا ہے ۔

کے فوڈز : جب لوگ محبت کا اظہار کرتے ہیں تو کیسا لگتا ہے ؟
جب لوگ محبت کا اظہار کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے ۔

کے فوڈز : ٹی وی چینلز پر آپ کا ٹائم کیسا گزرا ؟ آپ کے پسندیدہ کوکنگ ایکسپرٹ اور شیفس کون ہیں ؟
میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرا انڈس ویژن ، پی ٹی وی ، سن ٹی وی پر ہمیشہ اور تعاون سے بھرپور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سے واسطہ رہا، میرے شوز کے بعد سب لوگ مزے لے کر میری ڈش کو انجوائے کرتے تھے اور ان کی حوصلہ افزائی مجھے بہت اچھی لگتی تھی ۔ ویسے تو میں بہت سے شیف اور کوکنگ ایکسپرٹ سے مختلف چینلز پر مل چکی ہوں لیکن مجھے پاکستان میں مصالحہ ٹی وی کی کوکنگ ایکسپرٹ شیرین آیپا بہت اچھی لگتی ہیں وہ بہت پیاری ہیں ۔ میری آرزو ہے کہ میں ان کے ساتھ کچھ کوکنگ شوز کروں اس کے علاوہ اے آروائی ذوق کے شیف محبوب بھی میرے پسندیدہ شیف ہیں انڈین شیف سنجیو کپور ، شیف وکاس شرما ، غیر ملکی شیف میں مجھے گورڈن جمیس ، ریمسے ، رک اسٹین بہت پسند ہیں ۔ ان کے کوکنگ شوز دیکھ کر میں بہت انجوائے کرتی ہوں ۔

کے فوڈز : کے فوڈز کے چاہنے والوں کے نام کوئی پیغام ؟
لو یو آل ۔ میں اپنے سب فیس بک فینز اور فرینڈز کو بتانا چاہتی ہوں کہ کے فوڈز ایک زبردست اور میری بہت پسندیدہ ویب سائٹ ہے ، آپ اس ویب سائٹ پر آئیں اور کوکنگ ایکسپرٹ بن جائیں ،میں روزانہ کے فوڈز کی ویب سائٹ وزٹ کرتی ہوں اور مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ ایک اتنی اچھی ویب سائٹ ہم سب کے لئے بنائی گئی ہے ۔
میں کے فوڈز کے ہارڈ ورکنگ ممبرز کو دلی مبارک باد دینا چاہتی ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ ان کو اور ان کی ویب سائٹ کو مزید ترقی اور کامیابی دے ۔ آمیں ۔

اگر اس کے فوڈز کی ویب سائٹ پر مجھ سے کسی کو کچھ بھی ہاؤ س ہولڈ ٹپس یا کوکنگ ریسپیز کے حوالے سے کسی کو مددلینی ہو تو شوق سے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ مجھے بہت خوشی ہوگی ۔ آپ سب کا بہت شکریہ ۔

Gupshup With Cooking Expert Aneela Rizwan

Discover a variety of Chef Interviews articles on our page, including topics like Gupshup With Cooking Expert Aneela Rizwan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gupshup With Cooking Expert Aneela Rizwan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Chef Interviews  |   0 Comments   |   3704 Views   |   07 Jan 2018
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

Gupshup With Cooking Expert Aneela Rizwan

Gupshup With Cooking Expert Aneela Rizwan ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Gupshup With Cooking Expert Aneela Rizwan سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔