Get Rid of Mice in Home - Choohe Bhagane Ke Asan Tarikay



Choohon Ka Ilaj

گھر میں چوہے گھس جائیں تو وہ یقیناً کسی کو بھی پسند نہیں آتے جو کہ مختلف طرح کے جراثیم بھی پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اور جب یہ کسی گھر پر حملہ آور ہوجائیں اور کھانے پینے کی اشیاء تباہ کرنے لگیں تو ان سے نجات کے طریقے سوچنا پڑتے ہیں۔ یہاں آپ ایسی ٹپس جان سکیں گے، جن پر عملدرآمد کرکے آپ چوہوں سے نجات پاسکتے ہیں۔

گھر کو صاف رکھیں
اکثر چوہے ایسے گھروں کی جانب کھانے کی تلاش میں جاتے ہیں، اگر انہیں وہاں کچھ کھانے کو نہ ملے تو وہ وہاں رہنا بھی پسند نہیں کرتے۔ اپنی کھانے کی اشیاءکو مناسب طریقے سے ائیرٹائٹ کنٹینرز میں محفوظ کریں یا ایسی جگہوں پر رکھیں جہاں چوہے حملہ نہ کرسکیں۔ how to get rid of mouse in urdu

پودینے کے تیل کا استعمال
ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر پودینے کے تیل کی بو چوہوں کو بالکل بھی پسند نہیں اور وہ اس کے قریب جانا پسند نہیں کرتے، یہ تیل ان غذاﺅں کی مہک کو بھی چھپا لیتا ہے جو چوہوں کو اپنی جانب کھینچ سکتی ہے، ویسے بھی یہ کیمیکلز کے مقابلے میں نقصان دہ نہیں ہوتا۔ اس کے ایک یا دو قطرے روئی پر ٹپکائیں اور اسے اُن جگہوں پر رکھ دیں جہاں چوہوں کا زیادہ آنا جانا ہو یا جہاں سے وہ گھر میں داخل ہوسکتے ہوں، روئی کے ان ٹکڑوں کو ہر پانچ سے سات دن بعد بدل دینا چاہیے۔ chuhe bhagane ka tarika

الٹراسونک ساﺅنڈ خارج کرنے والی ڈیوائسز
مارکیٹ میں ایسی الیکٹرونک ڈیوائسز دستیاب ہیں جو الٹراسونک ساﺅنڈ خارج کرتی ہیں جو کہ چوہوں کو بالکل پسند نہیں، تاہم ان ڈیوائسز کو ایسی جگہ لگانا ضروری ہے جہاں چوہے زیادہ آتے ہوں اور یہ طریقہ کار مختصر مدت کے لیے ہی کارآمد ہوتا ہے۔

بلی پالنا
یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ بلی چوہے کی کتنی بڑی دشمن ہے۔ chuhon ka ilaj

کچرے کا ڈبہ گھر سے کچھ دور رکھیں
چوہے کچرے کی بو سونگھ کر گھر کی جانب آتے ہیں، اگر آپ کچرا دان گھر سے دور رکھیں تو زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ وہ گھر میں بھی داخل نہیں ہوں گے۔

راستہ روکیں
وہ مقام تلاش کریں جہاں سے چوہے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور یہ تلاش زیادہ مشکل نہیں کیونکہ وہاں چوہوں کا فضلہ موجود ہوگا جبکہ عجیب سے بو بھی پھیلی ہوئی ہوگی، اس کے بعد اسے بند کردیں یا دیواروں میں موجود سوراخوں کو بھردیں۔

Find various tips and tricks about how to get rid of mice from your house in Urdu (chuhe bhagane ka tarika in Urdu).

Mice in home are not less than a menace. Nobody can tolerate the existence of mice in the home. They can spoil different food items in your home but also cause the germs and diseases in family members. Once mice enter the home, they make their way regular and create problem for long terms.

In that situation, you must look for the ways to keep the rats at the bay.
Following are different tips to get rid of mouse in home (chuhe bhagane ka tarika in Urdu - Choohon Ka Ilaj).

zoom effect

By Aqib Shahzad In Tips and Totkay 2 Comments 10416 Views 10 Aug 2017


Comments/Ask Question

Comments on Get Rid of Mice in Home - Choohe Bhagane Ke Asan Tarikay
  • Saima - London Aug 10, 2017

    Podiny ka oil kahan sy mily ga yeh tarika bata dy banany ka plz

  • Shabir Ahmed - ghotkisindh Aug 10, 2017

    nice advice

Read Blog about Get Rid of Mice in Home - Choohe Bhagane Ke Asan Tarikay and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Get Rid of Mice in Home - Choohe Bhagane Ke Asan Tarikay) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.