Mamooli Si Ahtiat Andhy Pan Se Bachaye - for Contact Lens Users



برطانوی محکمہ صحت این ایچ ایس کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کانٹیکٹ لینس کو درست طریقے سے پہنا یا اتارا نہ جائے تو بینائی سے محرومی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.

تحقیق کے مطابق آئی لینس کے کئی آپشنز صارفین کے لےی دستیاب ہوتے ہیں، جیسے ایک دن یا ایک ماہ تک چلنے والی لینس اور دیگر. تاہم ان کا استعمال خطرات سے محفوظ نہیں ہوتا بلکہ بیشتر افراد انہیں محفوظ طریقے سے استعمال نہیں کرتے. گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایک 67 سالہ خاتون کی آنکھوں سے 27 آئی لینس کو نکالا گیا تھا جو کہ ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے تھے. تحقیق کے مطابق لینس کو رات میں پہن کر سونا بینائی کے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ایسا ہونے سے انفیکشن، قرینے میں زخم اور طبی طبی مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ بینائی سے ہمیشہ کی محروم کرسکتے ہیں. eye care tips for contact lens users

تحقیق کے مطابق یہ لینس آنکھوں کے قرینے کے لیے ضرورت آکسیجن کی سطح میں کمی لاتے ہیں اور رات کو بھی آئی لینس لگانا اس کو زیادہ تباہ کن بنا دیتا ہے. برٹش کانٹیکٹ لینس ایسوسی ایشن نے پہلے ہی دن رات لینسز کو لگائے رکھنا خاص طور پر سونا انتہائی خطرناک قرار دے رکھا ہے.

zoom effect

By Aqib Shahzad In Tips and Totkay 0 Comments 7495 Views 11 Aug 2017


 Add New Comment