خشک اور اُلجھے بالوں سے چھٹکارا پانے کے 8 طریقے

Balo ki Tips

بالوں کا گرنا موجودہ دور کے لوگوں کا ایک عام مسئلہ ہے ، آج کے عہد میں بالوں کے گرنے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ ہمارا مصروف ترین شیڈول ہمیں بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں دیتا ، اسی طرح ہمارا مضر صحت طرز زندگی اور خراب غذائی عادات بھی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں ۔ تاہم خشک اور خراب ہوجانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ایسے سستے گھریلو نسخے موجود ہیں جو بالوں کی چمک دمک واپس لوٹا دیتے ہیں ۔

مکھن سے مالش :
خشک اور آسانی سے ٹوٹ جانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کچھ مقدار میں مکھن لے کر اس کی مالش بالوں پر کریں، پھر اپنے بالوں کو کسی ٹوپی سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں ۔ اس کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھولیں آپ کو کچھ دنوں میں نمایاں فرق محسوس ہوگا ۔

زیتون کے تیل کا استعمال :
خشک بالوں میں نمی واپس لانے کے لیے آدھ کپ زیتون کا تیل تھوڑا سا گرم کریں اور اس کے بعد اپنے بالوں میں مل لیں ۔ سر پر ایک تھیلی چڑھا کر بالوں کو تولیے سے ڈھانپ لیں اور پھر 45منٹ تک ڈھانپے رکھیں ۔ اس کے بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیں ۔

چائے سے دھونا :
خشک بالوں کو قدرتی چمک دینے کے لیے چوتھائی کپ نیم گرم (جتنی برداشت کر سکیں ) مگر مٹھاس سے پاک چائے سے شیمپو کرنے کے بعد دھوئیں ۔ چائے بالوں کی رنگت کو بہتر کرتی ہے اور اگر آپ بالوں کی رنگتے ہیں تو اس کے لیے بہترین ہے ، خاص طور پر سیاہ یا گہرے براؤن رنگ کے بال رکھنے والے افراد سیاہ چائے کا استعمال کریں ۔

سیب کا سرکہ :
سیب کا سرکہ آپ کے تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے بہترین گھریلو نسخہ ہے ، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ، دو چائے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین انڈوں کی سفیدی میں مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں ۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر شیمپو سے دھولیں ۔

آملیٹ کا استعمال :
ایک انڈے کو کچھ مقدار میں شیمپو میں ملالیں اور پھر اپنے خراب بالوں پر پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں ، اس کے بعد دھولیں یہ طریقہ بالوں میں پروٹین کو بڑھا کر انہیں بہتر کرتاہے ۔

صندل کی لکڑی کا استعمال :
صندل کی لکڑی کے تیل کے کچھ قطرے زیتون کے تیل کے کچھ قطروں کے ساتھ اپنی ہتھیلی میں مکس کرلیں اور پھر اپنے بالوں کے سروں پر لگالیں جس سے ان میں ایک نئی جان آجائے گی ۔ گیلے بالوں کو ڈھانپ لیں اپنے بالوں پر تولیہ رگڑنے سے بہتر ہے کہ آپ انہیں کاٹن کے تولیے میں ڈھانپ لیں اور تولیے کو کچھ منٹ تک نمی جذ ب کرنے دیں ۔ اس سے بالوں کے دو منہ کے ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔

ناریل کا تیل :
اگر آپ کے بال ہلکے ہیں تو ناریل کا تیل بہترین ثابت ہوتا ہے ، اپنے بالوں پر کچھ مقدار میں تیل لگائیں اور پھر کوئی ٹوپی پہن کر گرم تولیے سے آدھے گھنٹے تک بالوں کو ڈھانپ کررکھیں ، اس کے بعد بالوں کو پہلے دھوئیں اور پھر شیمپو کریں ۔ بالوں کو کھلا رکھیں اگر آپ اکثر بالوں کو باندھ کر رکھتی ہیں تو دن میں کچھ گھنٹے انہیں کھول کر آرام کا موقع دیں ، اس کے علاوہ کوشش کریں کہ بالوں کو زیادہ سختی سے نہ باندھیں اور کبھی بھی بالوں پر کچھ پہن کر نہ سوئیں ۔

مچھلی کے کیپسول :
مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول روزانہ رات کو کھائیں کیونکہ وہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جوبالوں اور ناخنوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد گا ثابت ہوتے ہیں ۔

Are you undergoing dry damaged hair problem? You must be looking for dry hair tips that are effective, low cost and committing. KFoods.com offers 8 awesome tips for damaged hair in Urdu that would not only treat dry brittle hair problem but also help you achieve long beautiful and shiny black hair. Long and strong hair is the dream of every girl but most of the times they start using low quality tonics and cheap products for hairs which result in nothing but loss of money. Read the following tips and achieve what you have been dreaming for. Remember, determination and dedication is the key to effective results, so whichever method you pick, do it consistently if you want results.

Dry Hair Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dry Hair Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dry Hair Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Beauty and Skin Care  |   11 Comments   |   68478 Views   |   17 Nov 2017
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

Meri next month shadii hy or mery baal bhoot dry han ma in ko foran ksy thek krun plzz tell me?

  • kushi, abotabaad

Meri next month shadii hy or mery baal bhoot dry han ma in ko foran ksy thek krun plzz tell me?

  • kushi, abotabaad

Maray balon may bay had dandruff hay. Kia keya jai???

  • ,

Hi kharay pani se wash k bad meray bal bohot ulajh gae hain jis mai brush mumkin nahi raha round shave mai ho gae hain 3 din hogae bal suljhtay howay kindly mujhay koi hal bataen plsss

  • Farah Seher, karachi

mery baal bht khrb h kia kena chaey

  • Ayesha , okara

after using so many things , so many tonics still my hair are same as before. even not a little change . so i have decided to not to buy any tonic , shampoo, gel , cream etc. i will only consider natural things if it looked promising.

  • mehek, khi

Salam all friends

  • Sunny khan, D.i.khan

mai boht arsay se baalon ke liye tips dhoond rahi thi . ap ne jo tips batai hain us me se kuch to mai already try kar chuki hoon lekin ab mazeed tips bhi dhund rahi thi jo ap ke website me mil gai

  • shabanah,

Khary pani (boring water) ke sath balon Ko kaisy saheh rakha jaye.

  • Asia rizwan, karachi

machli ke capsule use karne se definitely faida hota hai

  • Madiha,

good tips.

  • salma,

خشک اور اُلجھے بالوں سے چھٹکارا پانے کے 8 طریقے

خشک اور اُلجھے بالوں سے چھٹکارا پانے کے 8 طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک اور اُلجھے بالوں سے چھٹکارا پانے کے 8 طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔