How Much Water to Drink Hourly

پانی زندگی کا بنیادی ترین عنصر ہے اور روز مرہ افعال سر انجام دینے کے لئے اس کی مناسب مقدار کا استعمال بہت ضروری ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف لوبرو کی ایک تحقیق کے مطابق پانی کی روزانہ ضرورت کو بطریق احسن پورا کرنے کے لئے فی گھنٹہ 200 ملی لیٹر پانی پینا ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کم مقدار کی صورت میں ہم پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں اور اس کمی کی وجہ سے ہماری سوچنے سمجھنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کمزور ہوجاتی ہے اور یہ کیفیت خطرناک مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق مجوزہ 200 ملی لیٹر فی گھنٹہ کی بجائے 25 ملی لیٹر فی گھنٹہ پانی پینے والوں میں ڈرائیونگ کے دوران غلطی کی شرح دو گنا بڑھ جاتی ہے۔یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کو روزانہ تقریباً ڈیڑھ لیٹر جبکہ مردوں کو تقریباً دو لیٹر پانی روزانہ پینا چاہیے۔ ہمارے جسم کا دو تہائی حصہ پانی پر مشتمل ہے جبکہ ہمارا دماغ 78 فیصد پانی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو پیاس محسوس ہو، سر درد محسوس ہو یا سستی کی کیفیت طاری ہو تو آپ کو پانی ضرور پینا چاہیے کیونکہ یہ باتیں پانی کی کمی کی علامت ہیں۔ پیشاب کی رنگت سے بھی پانی کی کمی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اگر رنگت زردی مائل ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں ہے البتہ اس سے گہرا رنگ ہونے کی صورت میں پانی کا استعمال بڑھانا چاہیے۔

Water is a key need of our body. We need water for living alive. It has always been a debate that how many glasses of water to drink every hour. People have different opinions over this. Some people even do not put themselves into this hourly debate but they believe that one should drink 12 glasses in the whole day etc.

Recently, food experts come to research on this issue and after conducting a research work, they have suggested a certain amount of water to intake every hour. So if you want to see yourself with best of the health, go through this article and know the recommended per hour water amount.

Tags: Kitna Pani Piye Kitna Pani Peena Chahiye

Drink Water Hourly

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Drink Water Hourly and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Drink Water Hourly to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   15574 Views   |   18 Apr 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

Excellent information. Would follow these suggestions.

  • Hareem,

Good

  • Ann7, Karachi

How Much Water to Drink Hourly

How Much Water to Drink Hourly ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ How Much Water to Drink Hourly سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔