Coffee Health Benefits



کافی کے صحت پر اثرات
ایک عرصے تک کافی کے بارے میں متضادآرا ہم تک پہنچتی رہیں اور سب تذبذب میں مبتلا رہے کہ کافی فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟ مزید تحقیق کے بعد اب ماہرین اس بات پر متفق ہیں ہ کافی دل کی بیماریوں سے بچاتی، رعشے سے محفوظ رکھتی ہے۔ الزائمر(نسیان کامرض) اور ذیابیطس کوبھی دورکرتی ہے، اس کابنیادی جزوکیفین اس میں شامل نہ ہو۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق کافی صحت بخش مشروب ہے اور اس کے ہمارے جسم ہر منفی اثرات نہیں پڑتے، چاہے آپ اس کی دن میں تین سے چار پیالیاں ہی کیوں نہ پی لیں۔

ٹفٹس یونی ورسٹی کی پروفیسرمریام نیلسن کاکہناہے کہ ہم نے اس پر ہرپہلو سے تحقیق کرلی ہے کہ کافی کی تین سے پانچ پیالیاں پینے سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس سے دل کی بیماریاں نہیں ہوتیں، اس کے علاوہ غدہ قدامیہ(پروسٹیٹ گلینڈ) اور سینے کاسرطان بھی کم ہوجاتاہے۔ کافی میں کریم اور شکرزیادہ نہیں ڈالنی چاہیے، ورنہ آپ کے حراروں (کیلوریز) میں اضافہ ہوجائے گا۔ حال ہی میں جنوبی کوریا میں پچیس ہزار مردوں اورعورتوں پر تحقیق کی گئی تومعلوم ہواکہ وہ افراد جودن بھرمیں تین سے پانچ پیالیاں کافی پیتے تھے،ان کی شریانیں بالکل صاف تھیں اور ان کاکولیسٹرول بھی زیادہ نہیں تھا۔

دوہزار افراد پر تحقیق کرنے سے یہ معلوم ہواکہ کافی پینے والوں کورعشہ نہیں ہوتا، جب کہ رعشہ لاعلاج بیماری ہے۔ ہارورڈیونی ورسٹی میں کیے گئے تجربات سے معلوم ہواہے کہ وہ خواتین جوکیفین کے بغیرکافی پیتی ہیں، ان کے اضمحلال و افسردگی (Depression) میں کمی آجاتی ہے۔ ایک امریکی تحقیق۔ جو 9000خواتین پرکی گئی، اس سے یہ ثابت ہواکہ وہ خواتین جودویاتین پیالیاں کافی پیتی تھیں، انھیں ذیابیطس ہونے کے امکانات کم ہوگئے۔ کافی پینے والے40000 امریکی شہری جن کی عمریں،50 سے 71 برس تھیں، انھیں کوئی ایسی بیماری لاحق نہیں ہوئی ، جس سے وہ فوراََ انتقال کرجاتے۔

Here we are going to discuss the health benefits of drinking coffee (in Urdu). Since a long time, there were uncertain and unsure opinions about coffee. It was difficult to determine whether it is healthful or harmful. After more research, experts are agreed on some points that make it clear that coffee is helpful to health. The points are:

  • Coffee saves from heart problems
  • Saves from alzheimer's disease
  • Helps diabetes patients

There is lot more to know. Let's explore more about coffee health effects as presented here in Urdu by KFoods.com.

Tags : Coffee Ke Fayde Black Coffee Benefits in Urdu

zoom effect

By Aqib Shehzad In Health and Fitness 4 Comments 14603 Views 01 Jan 2018


Comments/Ask Question

Comments on Coffee Health Benefits
  • MB - Multan Nov 08, 2017

    best information you have provide us

  • Tufail jahngir - Lahore May 02, 2017

    So nice

  • Sohail Ahmad - Sargodha May 02, 2017

    Nice

  • usman - Aug 21, 2016

    coffee achi cheez hai lekin sardion me piyen to behter hai.

Read Blog about Coffee Health Benefits and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Coffee Health Benefits) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.