Avocado Benefits for Women

ایوا کاڈو خواتین کے لئے کیوں ضروری ہے ؟
ہم اکثر ان پھلوں کا انتخاب کرتے ہیں جو ذرا آسانی سے اور کم قیمت پر مل جائیں جیسے آم ،خربوزہ اور کیلا۔ لیکن قدرت نے ہمارے لئے کوئی چیز بے کار نہیں بنائی ۔بس ضرورت ہوتی ہے تو ہمیں اس کی قدر معلوم کرنے کی ۔ ایسی ہی ایک نعمت ایواکاڈو ہے جو خواتین کے عام اور پوشیدہ مسائل کا علاج اپنے اندر سموئے ہوا ہے۔ آج سے پہلے شاید آپ ایواکاڈوکی افادیت نہ جانتی ہوں لیکن اس پھل کی افادیت جاننے کے بعد آپ مختلف امراض کے علاج کے طور پر اس کا استعمال ضرور کریں گی۔

۱۔بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے
وہ خواتین جن کا وزن بڑھتا چلا جا رہا ہو اور وہ ہسٹیریا ،ذہنی دبائو اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا شکار ہو رہی ہوں انھیں ایوا کاڈو کا استعمال یقینی بنانا چاہئے ۔ایوا کاڈو پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے ،زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ کہلا ہی پوٹاشیم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے لیکن ایوا کاڈو میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو دوران خون کو مسلسل اعتدال میں رکھتا ہے ۔

۲۔ حاملہ کے لئے مکمل غذا ہے
ایواکاڈو کی شکل ایک حاملہ عورت کے پیٹ جیسی ہوتی ہے شاید قدرت کی طرف سے یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ ایواکاڈو حاملہ خاتون کے لئے ایک مکمل غذا ہے ،حمل کے دوران ایک عورت کو ضروری فیٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو بچہ کی نشونما میں مدد کرتے ہیں ،ایواکاڈو میں وہ ایسنشیل فیٹ (پولی ان سیچوریٹڈ اور مونو ان سیچوریٹڈ فیٹ )پائے جاتے ہیں لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایوا کاڈو کھانے سے پیدا ہونے والا بچہ کا دماغ تیز ، دل مضبوط اور آنکھیں چمک دار ہوتی ہیں ۔

۳۔ مکمل بیوٹی ایڈ ہے
ایواکاڈو میں پایا جانے ولافیٹ (مونو ان سیچوریٹڈ فیٹ )بال ،جلد اور ناخنوں کے لئے مفید ہوتا ہے اس میں لوٹین نامی کمپائونڈ پایا جاتا ہے جو آنکھوں کو روشن اور چمک دار بناتا ہے ۔جلدی امراض کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر ایواکاڈو جلد پر براہ راست لگایا جائے تو نہ صرف جلد خوبصورت ہوتی ہے بلکہ جلدی امراض جیسے ( ایگزیما ، الرجی ،ایکنی ،چھائیاں اور جلن بھی دور ہو جاتی ہے ،ایواکاڈو اینٹی آکسیڈنٹ ہے لہذا اسے کھانے کے ساتھ ساتھ اگر اس کا گودا جلد پر مل لیا جائے تو جلد پر عمر رسیدگی کے نشانات اور جھریاں بھی ختم ہوتی ہیں

۴۔ ایواکاڈو بریسٹ کینسر سے بچائے
ایواکاڈو میں وٹامن سی ،وٹامن بی ۶ کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو مختلف بیماریوں کے حملہ سے بچنے میں مدد کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس میں اولک کمپائونڈ بھی پایا جاتا ہے جو بریسٹ کینسر سے بچاتا ہے ،چھاتیوں میں ہونے والا در د اور گانٹھ کو درو کرتا ہے اور ماں کے دودھ میں اضافہ کرتا ہے ۔

۵۔ رحم کے جملہ مسائل کو حل کرنے میں مفید ہے
لیکیوریا ایک ایسی بیماری ہے جو عورت کی ماں بننے کی صلاحیت کو رفتہ رفتہ کم کر دیتی ہے ۔ایوا کاڈو رحم کو مضبوط بنانے والا پھل ہے جس سے لیکیوریا ،ہسٹیریا۔ایام کی بے قاعدگی ،ماہواری کا درد ،رحم کا اپنی جگہ سے پلٹ جانا جیسے مسائل دور ہوتے ہیں لہذا ۱۲ سال کی بچیوں کے لئے ایواکاڈو غذا میں ضرور شامل کرنا چاہئے تاکہ ان کی اندرونی اور بیرونی صحت بنی رہے

۶۔ ایواکاڈو وزن کنٹرول کرے
ہارمون کے عدم دتوازن ہونے کی وجہ سے خواتین کا وزن تیزی سے بڑھتا چلا جاتا ہے ،ایوا کاڈو بے وقت لگنے والی بھوک کو کنٹرول کرتا ہے ،نیوٹیشن جرنل کی تحقیق کے مطابق اگر آدھا ایواکاڈو روز دوپہر میں کھایا جائے تو رات تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے ج سے ڈائٹنگ کرنے والی خواتین اپنا وزن تیزی سے کم کر سکتی ہیں ۔

۷۔ خواتین میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرتا ہے
اس پھل کو خواتین کی ہڈیوں کے امراض کی مجرب دوا تصور کیا جاتا ہے ۔ ایک ایوا کاڈو میں ۲ ملی گرام وٹامن ای ، ۹ ملی گرام وٹامن سی اور اور ۱۳ ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے ،ایواکاڈو میں پایا جانے ولا ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے وہ خواتین جو ہڈیوں کے بھر بھرے ہونے کے مرض میں مبتلا ہوں انھیں آدھا کپ ایوا کاڈو کا استعمال کرنا چاہئے،زچگی کے دوران اور بعد میں خواتین کے جوڑوں میں درد ہو یا بڑے آپریشن کے بعد خون ،کیلشیم اور میگنیشیم کی کمی ہو ،ایوا کاڈ وکے استعمال سے اس کمی کو فوری طور پر پورا کیا جا سکتا ہے اس میں موجود میگنیشیم قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے لہذا وہ خواتین جو دودھ پلاتی ہوں اور کمر کے درد کا شکار ہوں ،یا پھر حمل کے دوران یا زچگی کے بعد مستقل بیمار رہتی ہوں انھیں آدھا کپ ایوا کاڈو کا استعمال کرنا چاہئے ۔

۸۔بچوں کے پیدائشی نقائص کے امکانات کو دور کرتا ہے
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق حمل کے دوران جب ماں کے پیٹ میں بچہ کے خون کے خلئیہ بن رہے ہوتے ہیں اور ماں کو خون کی کمی ہو تو اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچہ میں کئی پیدائشی نقائص پیدا ہو جاتے ہیں ،جیسے ریڑھ کی ہڈی کا نہ بننا ، نیورل ٹیوب کا نا مکمل ہونا۔اگر ایک عورت حمل سے پہلے ،حمل کے دوران اور حمل کے بعد بھی ایواکڈو کا استعمال بظور دوااپنی غذا میں شامل رکھے تو ماں اور بچہ ،دونوں کی صحت بنی رہے ۔

۹۔ بانجھ پن دور کرے
وہ خواتین جو ماں بننے کی خواہش مند ہوں اور آئی وی ایف ٹریٹمنٹ لے رہی ہوں انھیں علاج کے ساتھ اضافی علاج ( یعنی ایوا کاڈو ) ضرور کھانا چاہئے ،چونکہ آئی وی ایف کے ذریعے انڈوں کو میچور کیا جاتا ہے اور ایواکاڈو کھانے سے انڈوں کا سائز اور کوالٹی بہتر ہوتی ہے جس سے بانجھ پن دور ہوتا ہے اور حمل جلد ٹھہر جاتا ہے ۔

We often choose fruits that are easily available and at low prices like mango, melon and banana. But nature did not make anything worthless for us. If we need it, then we need to know its value. Such a blessing is avocado which has been used to treat the common and hidden problems of women. Maybe you do not know avocado utility but after knowing the benefits of avocado for women you will definitely use it as a treatment of various diseases. This fruit is considered as a compulsory medicine for women's bones. An avocado contains 2 mg of Vitamins, 9 millimeters of Vitamin C and 13 mg of calcium that strengthens the bones of women who suffer from bone-filled disease.

Avocado Benefits For Women

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Avocado Benefits For Women and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Avocado Benefits For Women to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   4300 Views   |   29 May 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

Thanks to for giving information and avocado's many benefits. Women who want to become mothers and are undergoing IVF treatment should be treated with additional treatments (ie, avocado), as eggs are matched by IVF and eggs are eaten by avocado eating. Size and quality improve which relieves infertility and stops pregnancy.

Avocado Benefits for Women

Avocado Benefits for Women ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Avocado Benefits for Women سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔