Amrood Ke Faide (Guava Benefits in Urdu)



Amrood Benefits for Health in Urdu

امرود بہت مفید پھل ہے۔امرود کے درختوں کی جو اقسام تمام دنیا میں پائی جاتی ہیں ،وہ عام طور پر چھوٹے درخت ہوتے ہیں۔جن کے پتے گہرے سبزرنگ کے ہوتے ہیں۔ان کی ساخت چاہے دنیا بھر میں مختلف ہو،مگر پھل ایک ہی طرح کو ہوتا ہے۔
امرود کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔سب سے زیادہ پیلے رنگ کے امرود ہمارے ملک میں عام ہیں۔امرود کی ایک قسم ایسی ہے ،جس کے پھول سرخ ہوتے ہیں۔اس گا گودا بھی عام طور پر سرخ ہوتا ہے۔امرود چاٹ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے،جسے بچے شوق سے کھاتے ہیں۔
امرود کے پتے اور ٹہنیاں پیچش کی دواؤں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔اس کے پتوں کے جو شاندے سے غرارے کرنے سے قے اور اسہال کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
اگر امرود کچا کھایا جائے تو قبض کی شکایت پیدا کرتا ہے،جب کہ پکا ہوا امرود قبض کشا ہوتا ہے۔قبض کشا ہونے کی وجہ سے بواسیر کے مرض کے لیے بہت مفید ہے۔دائمی قبض دور کرنے کے لیے کافی عرصہ کھایا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
امرود کے بیج پیٹ کے کیڑے ختم کرتے ہیں۔جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوں،انھیں امرود کھلانا چاہیے،اس طرح ان کے پیٹ کے کیڑے خارج ہوجائیں گے۔
امرود معدے کو طاقت بخشتا اور بھوک بڑھاتا ہے ۔اگر کسی کو بھوک بہت کم لگتی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ امرود کاٹ کر اس پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کھائے،بھوک میں اضافہ ہوجائے گا۔بھوک نہ لگنے کے مرض میں امرود اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ amrood ke faide in urdu
امرود چوں کہ پیٹ میں گیس بناتا ہے،اس لیے اسے نمک اور کالی مرچ کے ساتھ کھانا چاہیے۔اس طرح کھانے سے گیس نہیں بنتی اور پیٹ درست رہتا ہے۔
کچے امرود کو ہلکا سا بھون کر نمک اور کالی مرچ سے کھایا جائے تو نہ صرف بہت مزہ دیتا ہے،بلکہ بلغم بھی خارج کردیتا ہے۔اس سے کھانسی بھی ختم ہوجاتی ہے۔
روزانہ ایک امرود کھا لینے سے دل کا مرض لاحق نہیں ہوتا،اگر دل کے مریض روزانہ ایک امرود کھائیں تو دل کو تقویت ملتی ہے۔اس کے علاوہ یہ دل کی کم زوری کو دور کرتا ہے۔
متلی کی کیفیت دور کرنے کے لیے بھی امرود مفید ہے۔امرود کو کاٹ کر نمک لگا کر کھانے سے متلی ختم ہوجاتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک امرود کھانے سے ہائی بلڈ پریشر معمول پر آجاتا ہے۔ امرود مفید پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔امرود کے درخت پر سال میں دوبار پھل لگتا ہے۔اس میں حیاتین الف اور ج (وٹامنز اسے اور سی) پائی جاتی ہیں۔حیاتین ج کی کافی مقدار ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں کیلسیئم ،فاسفورس اور فولاد بھی ہوتے ہیں۔امرود صحت بخش پھل ہے۔

Explore amazing health benefits of guava fruit (amrood ke faide in Urdu).

Guava fruit comes with outstanding benefits for our health. Guava comes in different types and forms. Most common guava fruit comes in yellow color which is abundantly available in Pakistan. Another type of guava grows on red flowers trees and this guava has a red pulp as well.

Here we are telling about amazing health benefits of guava in Urdu. Let's read on.

Tags : Amrood Ki Taseer Amrood Ke Fayde Amrood Benefits in Urdu

zoom effect

By Aqib Shahzad In Health and Fitness 1 Comments 8974 Views 09 Aug 2017


Comments/Ask Question

Comments on Amrood Ke Faide (Guava Benefits in Urdu)
  • SILVIA VISHWAJIT TAMBE - MUMBAI Aug 15, 2017

    Please mam, giving in english also as we cant understand urdu the benefits u give on your portal. Please write in english also the contents.

Read Blog about Amrood Ke Faide (Guava Benefits in Urdu) and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Amrood Ke Faide (Guava Benefits in Urdu)) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.