Amazing Beneftis of Amla (Gooseberry) for Health

Amla Benefits in Urdu for Health and Beauty

آملہ بے پناہ خصوصیات کا حامل ایک مشہور پھل ہے ۔ اس میں وٹامن سی کا خزانہ چھپا ہوا ہے ، کہتے ہیں کہ ایک درجن مالٹوں میں جتنا وٹامن سی ہوتا ہے وہ صرف ایک لیموں میں پایا جاتا ہے جبکہ ایک بڑے آملے میں بارہ لیموں جتنا وٹامن سی ہوتا ہے ۔ ایک آملے میں وٹامن سی کی مقدار 7000سے 10000ملی گرام تک ہوتی ہے اس میں ٹینک ایسڈ اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے ، یہ جلد جزوبدن بنتا ہے اور بیکٹیریا کو تلف کرتا ہے ۔

حمل اور امراض قلب :
حمل کے دوران کچھ خواتین کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے انہیں کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے کام کاج میں دل نہیں لگتا ۔ ایسی خواتین کے لئے آملے کا مربہ تجویز کیا جاتا ہے ۔ حمل کے ابتدائی ایام میں چند ماہ روزانہ آملے کا مربہ چاندی کے ورق میں لپیٹ کر نہا ر منہ کھایا جائے تو دل کی دھڑکن اعتدال پر آجاتی ہے ۔ امراض قلب میں بھی اسے کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے ا س کے استعمال سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے ۔

آنکھوں کے امراض :
آنکھوں کے بہت سے امراض میں آملے کا استعمال نہایت مفید ہے ۔ اگر آنکھو ں میں لالی ہو، جلن اور کھجلی ہو اور نظر کمزور ہو تو آملے کو موٹا کوٹ لیں، اس سفوف کا ایک چمچ رات کے وقت ڈیڑھ گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح ململ کے کپڑے سے چھان کر اس پانی سے آنکھیں دھوئیں ۔ اس کے علاوہ تازہ آملے کا رس نکال کر روئی میں لگا کر اس کا کاجل بھی بنا یا جاتا ہے جو آنکھوں کے لئے مفید ہوتا ہے ۔

بڑھاپے میں توانائی بخش :
آملے کو طویل عمر اور صحت و تندرستی کا کیپسول کہاجاتا ہے ، سیانے کہتے ہیں کہ ایک آملہ روزانہ کھانے والا فرد ہر مرض سے محفوظ اور اسی نوے سال کی عمر میں بھی چاق و چوبند رہ سکتا ہے ۔ بڑھاپے کی عمر میں بھی آملہ توانائی دیتا ہے ، جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے ، انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے اور جسمانی قوت بحال رکھتا ہے ۔

سر چکرانے کے مرض میں مفید :
اگر اکثر سر چکراتا اور آنکھوں کے گرد اندھیرا چھاجاتا ہوتو دس گرام آملہ اور دس گرم خشک دھنیا لیں اور اسے رات کے وقت پانی میں بھگو دیں ، صبح اسے چھان کر پی لیں ، اسے خوش ذائقہ بنانے کے لئے اس میں تھوڑی سی چینی بھی ملائی جا سکتی ہے ، چند دنوں میں چکر کی شکایت دور ہو جائے گی ۔

دانتوں کی تکلیف اور زخم :
آملے کے سفوف میں تھوڑا سا نمک ملا کر دانتوں پر منجن کی طرح ملیے اس سے دانتوں کا میل صاف ہوگا، دانت مضبو ط ہوں گے اور مسوڑھوں سے خون آنا بھی بند ہو جائے گا ۔

Here are some exclusive benefits of amla for skin, teeth, old age and several other problems.

Amla is a famous fruit with lots of health benefits. It is laden with high amount of vitamin C and according to cautious estimate, amla contains 7000 to 10000 miligrams of vitamin C.

People are mostly unaware of amla or gooseberry in Pakistan. So here are the most useful health benefits of Amla in Urdu.

Amla Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amla Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amla Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Arbaz Khan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7702 Views   |   21 Aug 2017
About the Author:

Arbaz Khan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Arbaz Khan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

Amazing Beneftis of Amla (Gooseberry) for Health

Amazing Beneftis of Amla (Gooseberry) for Health ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Amazing Beneftis of Amla (Gooseberry) for Health سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔