8 Weird Facts About The Human Body

انسانی جسم کے 8 عجیب افعال جو بہت ضروری ہیں
انسانی جسم کا نظام کافی پیچیدہ ہے جسے سمجھنا ہمارے لیے کافی مشکل ہوتا ہے۔
درحقیقت اکثر افراد جسم کے دفاعی میکنزم کو مکمل طور پر سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں، جیسے انہیں معلوم نہیں کہ انگڑائی یا جمائی لینے کا مقصد کیا ہے۔
یہ دفاعی نظام انسان کی پیدائش کے بعد سے تحفظ فراہم کرتا ہے مگر وہ کس طرح جسم کا تحفظ کرتے ہیں؟

چھینک
آپ کو چھینک اس وقت آتی ہے جب ناک کی گزرگاہ کسی چیز سے الرجی کا شکار ہو یا کچرہ بھر گیا ہو، درحقیقت یہ اس کچرے کو باہر نکالنے کے لیے انسانی جسم کا ذریعہ ہے۔

انگڑائی لینا
صبح اٹھتے ہی اکثر افراد انگڑائی لیتے ہیں، ایسا کرنے سے دوران طویل وقت تک لیٹنے رہنے کے بعد اٹھنے سے خون بحال ہوتا ہے اور مسلز کام کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔

جمائی لینا
اس کے بارے میں متعدد خیالات موجود ہیں کہ لوگ جمائیاں کیوں لیتے ہیں، مگر اس کا بنیادی مقصد دماغ کو بہت زیادہ گرم ہونے سے بچاتا ہے۔

رونگٹے کھڑے ہونا
جب موسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو جسم رونگٹے کھڑے کرکے جسم سے حرارت کے اخراج کی شرح کو کم کرتا ہے، اس طرح سرد موسم میں گرم رہنا آسان ہوجاتا ہے۔

یاداشت کھونا
کئی بار اس وقت لوگ یاداشت سے عارضی طور پر محروم ہوجاتے ہیں جب وہ کسی ناخوشگوار واقعے سے گزرتے ہیں، یہ دماغ کی جانب سے آپ کو ٹراما سے بچانے کے لیے ضروری ہے۔

آنسو
آنسوﺅں کے 2 مقاصد ہوتے ہیں، یہ آنکھوں کو بیرونی اشیاءسے تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ یہ جذباتی دفاعی ڈھال بھی ثابت ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انسان اس وقت روتے ہیں جب وہ اپ سیٹ ہوتے ہیں تاکہ خود کو جذباتی تکلیف سے بچاسکیں۔

ہاتھوں میں جھریاں
نم ماحول میں انسانی ہاتھوں پر جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں، جس کی وجہ یہ جسم پھسلنے والے ماحول سے مطابقت پیدا کرسکے، یہ جھریاں ہاتھوں کی گرفت بہتر کرتی ہے اور گرنے یا چوٹ لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ہچکیاں
ہچکیاں اس وقت آتی ہیں جب لوگ بہت تیزی سے کچھ کھالیں، اس عمل سے جسم آپ کو تیزی سے کھانے سے روکتا ہے تاکہ غذا ہضم کرنا آسان ہوجائے۔

8 Weird Facts About The Human Body

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 8 Weird Facts About The Human Body and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 8 Weird Facts About The Human Body to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4225 Views   |   05 Oct 2018
About the Author:

aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

8 Weird Facts About The Human Body

8 Weird Facts About The Human Body ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 8 Weird Facts About The Human Body سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔