Thai Beef Potato Recipe in Urdu

Find delicious Thai Beef Potato recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Thai Beef Potato recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Thai Beef Potato recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Thai Beef Potato
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3578 Views 1 Comments

تھائی بیف پوٹیٹو
اجزاء:
انڈر کٹ گوشت----------- ایک کلو
آلو------------ تین عدد درمیانے
نمک------------- حسبِ ذائقہ
لہسن-------------- پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ----------------- ایک کھانے کا چمچ
تھائی کری پیسٹ----------------- چار کھانے کے چمچ
ہلدی پسی ہوئی-------------- آدھا چائے کا چمچ
ہری پیاز--------------- تین سے چار عدد
ہرا دھنیا------------- آدھی گھٹی
ہری مرچیں--------------- تین سے چار عدد
کوکنگ آئل---------------- آدھی پیالی
ترکیب:
ہری پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ آلوﺅں کو چھیل کر چوکور ٹکڑے کرلیں۔
گوشت کی بوٹیوں کو دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں اور اس میں نمک اور لہسن لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فرج میں رکھ دیں۔
پھر کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور گوشت کی بوٹیوں کو ہلکا سنہرا تل کر نکال لیں۔ اسی پین میں آلوﺅں کو بھی فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی تیل کو پین میں ڈال کر اس میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز (صرف اوپر کے سفید ڈنٹھل) کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
اس میں لال مرچیں اور ہلدی ڈال کر ذرا سا پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں اور اس میں فرائی کی ہوئی گوشت کی بوٹیاں شامل کرلیں۔
اچھی طرح ملا کر اس میں تھائی کری پیسٹ اور ایک پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر رکھیں کہ گوشت ادھ گلا ہو جائے ۔ آلو ڈال کر گوشت گلنے تک دم پر رکھ دیں۔
ڈش میں نکال کر ہری پیاز کی پتیاں، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک کر ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
تھائی کری پیسٹ گھر پر بنانے کے لئے تین سے چار کھانے کے چمچ ٹماٹر پیسٹ ، ایک چائے کا چمچ،مسٹرڈ پیسٹ ، آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ اور آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا دھنیا اچھی طرح مکس کرلین۔ تھائی کری پیسٹ تیار ہے۔
Posted By: saniya,

Find out the Thai Beef Potato Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Thai Beef Potato is very famous in desi people. At KFoods you can find Thai Beef Potato and all the urdu recipes in a very easiest way.

Thai Beef Potato

Thai Beef Potato in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Tags
  • Thai Beef Potato
  • Thai Beaf Potatos
Reviews & Comments

Thanks for a great Thai Beef Potato recipe. I was reading about Chef Gulzar, he visited Japan and learned cooking there. I want to be the same. I want to visit abroad and learn many beef & mutton recipes.

  • Babgha, Lahore