Chiken Aloo Qoorma Recipe in Urdu

Chiken Aloo Qoorma Recipe in Urdu is really healthy recipe as traditional cooking recipes. It is very easy to prepare and gives you unique taste of Chicken, Poultry.



6405 Views 0 Comments


چکن آلو قورمہ

اجزاء:
مرغی کا گوشت ---- ایک کلو
آلو (چھیل کر کیوبز کاٹ لیں )----- آدھا کلو
لہسن ادرک پیسٹ ----- دو چائے کے چمچ
نمک ------ حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ------ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ------ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ----- ایک چوتھائی چمچ
جائفل جاوتری پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
سبز الائچی ----- آٹھ عدد
کیوڑہ ----- ایک کھانے کا چمچ
پیاز (باریک سلائسز کاٹ لیں) ------ آدھا کلو
تیل ----- ایک کپ
لونگ ------ پانچ عدد
سیاہ مرچیں ------ دس عدد
دارچینی ----- دو ٹکڑے
تیز پات --- دو عدد
دہی ---- ڈیڑھ کپ

چکن آلو قورمہ

ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر لائٹ گولڈن کلر آنے تک فرائی کریں- پیاز کو تیل سے نکال کر الگ رکھ دیں- اسی تیل میں سبز الائچی٬ لونگ٬ سیاہ مرچیں٬ تیز پات٬ دار چینی ڈال کر کڑکڑائیں اس میں گوشت اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر درمیانی تیز آنچ پر بھونیں- فرائی کی ہوئی پیاز کو دہی کے ساتھ گرائنڈر میں ڈال کر دردری گرائنڈ کرلیں- اس میں نمک٬ لال مرچ٬ ہلدی٬ اور دھنیا شامل کر کے مکس کریں اور گوشت میں ڈال کر ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں- آلو کو تین منٹ تک ابالنے کے بعد گوشت میں ڈال دیں- آلو اور گوشت گل جائیں تو تیل الگ ہونے تک بھون لیں- ایک کپ پانی٬ جائفل جاوتری پاؤڈر اور کیوڑہ ڈال کر حسب پسند گریوی رکھ کر آنچ سے اتار لیں- سرونگ ڈش میں نکال کر نان٬ شیرمال کے ساتھ سرو کریں-

Posted By: lubna,


Related Recipes View All

Reviews & Comments



Comments:


New to KFoods? Join for free!

More Chicken Recipes

Latest Articles

Fruit Cocktail Custard Recipe

Fruit Cocktail Custard Recipe

15 Jan 2017
Step By Step Recipes

Saib Sy Cholestrol Kam Karen

Saib Sy Cholestrol Kam Karen

15 Jan 2017
Health and Fitness

Pineapple Sweet Dish Recipe

Pineapple Sweet Dish Recipe

15 Jan 2017
Step By Step Recipes