Vegetables That Relieve Pain

Foods to Fight Pain in Body

دنیا بھر میں حصول صحت‘ غذا اور علاج کے رجحانات تبدیل ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین وسائنسدان اب یہ کہہ رہے ہیں کہ اس وقت دنیا میں مروّج بہت سی ادویات جنہیں انسانی علاج و زندگی کے لئے لازمی تصوّر کیا جاتا تھا کئی دہائیوں تک ان کے مضر اثرات دیکھنے کے بعد یہ نتیجہ معلوم ہوا ہے کہ یہ ادویات صحت انسانی کی دشمن ہیں۔ لہذا انہیں ترک کر دیا جائے۔

طب یونانی کا ایلوپیتھک معالجین و محققین سے اختلافات بھی اسی بنا پر رہا ہے کہ وہ جن ادویات کو انسانی صحت کے لئے لازمی تصور کرتے رہے ہیں وہ مصنوعی طریقے سے حاصل کردہ تھیں۔ انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کی جاتی تھی کہ اگر وہ جڑی بوٹی یا پھل سبزی کے اجزاء کو مصنوعی طریقے سے ادویاتی طور پر تیار کرنے کی بجائے انہیں خالص حالت میں استعمال کریں تو ادویات کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

طب یونانی لوگوں کو فطرت کی طرف بلاتی ہے۔ ان کے اس نظریے کو اب دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔اس کی تصدیق برطانیہ کے ڈاکٹر نیل برنارڈ کی ایک کتاب سے ہوتی ہے جو کئی سال پہلے شائع ہوئی اور جس کا عنوان ہے Foods That Fight Pain۔اپنی اس تصنیف میں ڈاکٹر برنارڈ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اگر غذا کا انتخاب درست کیا جائے تو اس سے نہ صرف مختلف عوارض ختم ہو سکتے ہیں بلکہ یہ درد کو بھی روک سکتی ہیں۔ ڈاکٹر برنارڈ نے اپنی تحقیق کے دوران انکشاف کیا ہے کہ یہ غذائیں مختلف طرح کے امراض اور دردوں کو آرام پہنچا سکتی ہیں۔

* درد شقیقہ کے لئے آلو‘ چاول بے چھنے آٹے کی روٹی۔
* سینے کے درد کے لئے گاجر‘ چاول‘ گوبھی اور لہسن
* گردے کی پتھری کیلئے کیلا‘ پھول گوبھی اور پانی۔
* غدۂ مثانہ کے سرطان کیلئے ٹماٹر‘ ٹماٹر کا رس‘ اسٹرابری‘ مسور اور مٹر۔
* چھاتی کے سرطان کے لئے لال اور پیلی پہاڑی مرچ‘ پھول گوبھی اور چوکر والی روٹی۔
* قولون کے سرطان کے لئے لوبیا‘ چاول اور بند گوبھی۔
* اعصابی حساسیت کے لئے روٹی‘ سویاں اور آلو۔
* کمر کے درد کے لئے پھل‘ چاول‘ چوکر والی روٹی‘ سبزیاں‘ لوبیا‘ آلو اور سویاں۔
* حساس آنتوں کی بیماری کے لئے چاول‘ جئی‘ پکی ہوئی سبزیاں۔
* ذیابیطس کے لئے چوکر والا اناج‘ چنااور لوبیا۔
* جوڑوں کے پتھرانے کے لئے سلاد کے پتے‘ پالک اور مٹر۔

There are different ways to fight diseases. Similarly, now, there are several techniques and methodologies to relive the body pain.

Several years ago, Dr. Bernard wrote that if we choose right foods to eat, this not only can fight the diseases but also get you rid of different kinds of pains.

Following are some vegetables that relieve pain in different parts of the body.

List of Foods That Fight Pain (in Urdu)

Vegetables That Relieve Pain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vegetables That Relieve Pain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vegetables That Relieve Pain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hakeem M Usman  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   4894 Views   |   24 Apr 2018
About the Author:

Hakeem M Usman is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hakeem M Usman is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2024)

Or qabaz door line k liay kon c Sabzi use krn

  • Faisal riaz, Lahore

Vegetables That Relieve Pain

Vegetables That Relieve Pain ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Vegetables That Relieve Pain سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔