10طرح کے اُبٹن !10طرح کے فائدے


اُبٹن قدیم زمانے سے استعمال ہوتا چلا آرہاہے جو باعث تعجب نہیں ہے اسے ہماری دادیاں اور نانیاں مدت سے استعمال کرتی آرہی ہیں ۔ اسے اس کی خصوصیات کے پیش نظر سالہا سال سے استعمال کیا جا رہا ہے اور آج بھی کوئی شادی اُبٹن کے بغیر ادھوری ہے شادی کے علاوہ بھی بہت سی خواتین خوبصورتی میں اضافہ کے لئے اس کا استعمال پابند ی سے کرتی ہیں ۔
اُبٹن میں ہلدی کا استعمال ہوتا ہے جو صحت کے اعتبار سے بے حد مفید ہے ۔
ذیل میں آپ کی آسانی کے لئے چند آزمودہ اور آسان اُبٹن گھر میں ہی بنانے کے ٹوٹکے بتار رہے ہیں جن کے استعمال سے آپ رنگ برنگی کریموں اور مہنگے ٹریٹمنٹ سے نجات پا سکتے ہیں ۔

داغ دھبوں اور چھائیوں کے لئے :
ہلدی اور گیہوں کا آٹا ہم وزن گائے کے کچے دودھ میں ملا کر چہرے پر بطور اُبٹن ملتے ہیں ۔
یہ نہ صرف رنگ صاف کرتا ہے بلکہ داغوں اور چھائیوں کو دور کرتا ہے ۔
لیکن ہلدی گھر کے مصالحے والی نہ لیں ۔

چہرے کے نکھار کے لئے :
حُسن یوسف، صندل پاؤڈر، گل انار ، آکاش بیل 10،10گرام لے کر اس میں ایک تولہ روغن خس اور 100گرام اُبٹن اچھی طرح کو ٹ کر مکس کرکے چھان لیں ۔
دودھ یا عرق گلاب میں ملا کر آدھے گھنٹے لگانے کے بعد چہرہ دھولیں ۔

گھر کا اُبٹن :
اُبٹن بنانے کے لئے اَرجُن کی چھال ، تُرمَس کے بیج، بادام، ہلدی ، کپور کچری ہم وزن لے کر پہلے سب کو کوٹ لیں ۔
اس کے بعد پیس لیں ، اگرآپ خشک جلد کی حامل ہیں تو بادام کا تیل اور آئلی اس کے لئے عرق گلاب سے مکس کرکے لگائیں ۔

رنگ گورا کرنے کے لئے :
ایک چمچ مونگ کی دال کا پاؤڈر اور حسن یوسف ایک چمچ اور دھی تین چمچ لے کر پیسٹ بنالیں اور منھ دھوکر لگالیں ۔
بارہ سے پندرہ منٹ بعد پانی کا اسپرے کریں اور ہلکے ہاتھ سے رگڑ کردھولیں ۔

ڈرائے اسکن کیلئے :
دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے بادام اور دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے چاول ہم وزن لے کر دودھ سے مکس کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
پھر چہرے پر لگا کر بیس منٹ چھوڑدین پورے جسم پر کہیں بھی لگا سکتے ہیں ۔ اس سے آپ کی جلد کا رنگ ہلکا، بلیک ہیڈ اور ڈیڈ اسکن کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ایکنی کے لئے :
ایک آلو اور تقریباًایک چمچ کھیرا چھیل کر کدوکش کرکے پیسٹ بنالیں ۔
پھر ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ ہی بیسن ڈال کر مکس کرلیں اور 25منٹ لگانے کے بعد دھولیں ۔

سرد موسم کا اُبٹن :
خشخاش یا حسن یوسف، ورس، السی کی کھل ، بادام ، ہلدی ، گوندھ کتیرا، ان تمام اجزاء کو ہم وزن لے کر پیس لیں اگر چھائیں اور پگمنٹیشن ہے تو اس میں مولی کے بیج پیس کرملالیں ۔

فوری نکھار کا اُبٹن ہر جلد کے لئے :
آمبہ ہلدی ، گوند کتیرا، کیسر، حسن یوسف ، تمام اجزاء کو پیس کر دودھ سے مکس کرکے تھوڑا سا بادام کا تیل ملا کر لگالیں ۔

جلد کی صفائی کا اُبٹن :
چنبیلی کا کلی اور بیسن ایک ایک کپ، پسی ہلدی دو چمچ ، پسی دار چینی ایک چمچ ، ان سب کو مکس کرکے رکھ لیں ۔
جب لگانا ہو تو ایک چمچ نکال کر چند قطرے لیموں اور حسب ضرورت پانی ملا کر استعمال کریں ۔

ڈرائی اسکن کے لئے :
بیسن دو کھانے کے چمچ، چاول کا آٹاآدھ کھانے کا چمچ ، دھی ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھی چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو سے تین قطرے ، ناریل کا تیل آدھ چائے کا چمچ، شہد آدھا کھانے کا چمچ ان تمام اجزاء کو مکس کرکے پیسٹ بنالیں ۔
دس سے پندرہ منٹ چہرے پر لگا کر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔
ہفتے میں دو دفع استعمال کرسکتے ہیں ، اس سے آپ کا رنگ صاف ، جلد نرم وملائم اور داغ دھبے بھی دور ہونگے ۔

ان تمام ٹوٹکوں میں سے اپنی جلد کے مطابق کوئی بھی ٹوٹکہ آپ استعمال کر سکتی ہیں ، اگر آپ اُبٹن کا مسلسل استعمال کریں تو اس کے دیگر فوائد بھی حاصل کرسکتی ہیں ، کوئی بھی مسئلہ ایک دفعہ کے استعمال سے حل نہیں ہوتا، ہر کام کے لئے مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

Do you like ubtan? Then it's gala time for you as KFoods is sharing 10 ubtan recipes, all for different purposes. You are going to learn ubtan recipe for for glowing skin, for spots and freckles, for dry skin, for skin whitening, for acne and for ubtan for winter. All these ubtans are described in detail with recipe and method to use.

Use of ubtan for beauty can be found back hundreds of years. We saw our grandmothers also used ubtans for beauty purposes. May be the new generation is not aware of beauty benefits of ubtan however we can see it is still a must part of wedding ceremonies. Other than weddings, women use it for improving their beauty. Till date, those who know its importance use it consistently.

Here are the top 10 ubtan recipes.

Top 10 Ubtan Recipes

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Top 10 Ubtan Recipes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Top 10 Ubtan Recipes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Beauty and Skin Care  |   3 Comments   |   66022 Views   |   03 Mar 2017
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

Ubtan Recipe for Face and Skin natural facemask that is filled with heaps of natural ingredients goodness like turmeric (haldi), sandalwood powder (chandan), gram flour (besan), milk and rose water is important part of Indian and pakistani Wedding ritual called Haldi Ceremony, glowing and lighter skin on auspicious day untasted delish All my family really liked it.

  • Muntaha, lahore

Gihon ka atta kis atty ko kehty hyn??

  • Hiba Khan, Bhalwal

Bhot achy hane sary totky many lgaya hy ye ubtan bana ky

  • samrina anwer, karachi

10طرح کے اُبٹن !10طرح کے فائدے

10طرح کے اُبٹن !10طرح کے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10طرح کے اُبٹن !10طرح کے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔