Peach Benefits for Health

Advantages of Peach Fruit

رسیلا، میٹھا اور مہک سے لبریز آڑو مختلف ذائقوں کے ساتھ بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ اس پھل کا آبائی وطن چین ہے ۔ اسے میٹھوں ، سلاد جیم اور جیلی میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ آڑو کو بییادی طور پر ذائقے کی اضافی کے طور پر مانا جاتا ہے ، یعنی یہ ایک لذیذ پھل جو انسانی صحت کے لئے مکمل خوراک کا درجہ رکھتا ہے ۔
آڑو موسم گرمامیں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک وسرد تاثیر کا حامل پھل ہے ۔ یہ آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے میں بہت اہم کردارادا کرتا ہے ۔ مضبوط آنکھوں کے لیے ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے ۔ آڑو بیٹاکیروٹین کے مجموعے کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بناتا ہے ۔

آڑو جسم میں موجود زہریلے مادوں کے خاتمے کے لیے بہترین پھل ہے ۔ اس میں موجود غذائی ریشے اور پوٹاشیم گُردوں کو بہتر کرتے ہیں ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ آڑو کے غذائی اجزاء السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں یہ گردوں کی صفائی کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے ۔
آڑو حیاتین اے ، سی ، ای ، فولاد ، جست ، میگنیشیم اور کیلشیم کا خزانہ ہے ۔ آڑو معدے کی تیزابیت کو دور کرکے نیا خون پیدا کرتا ہے ، گرمی کی شدت سے ہونے والی جلدی سوزش سے نجات دلاتا ہے ، قبض ختم کرنے ، کمزور نظام ہضم درست اور سانس کو ترتیب میں لانے کا اہم سبب ہے ۔ یہ دوران خون کو توازن میں رکھتا ہے اور دماغی کو طاقت دیتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آڑو میں موجود ریشے کی کثرت اور حیاتین اے انسان کو سرطان جیسے مہلک مرض سے بچاتے ہیں ۔ اس پھل میں حیاتین سی کی موجودگی دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے ، یہ کھانسی کے لئے بھی مفید ہے ، آڑو کھانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں ۔ آڑو معدے اور جگر کے لئے طاقت بخش ہے ۔ اگر جسم میں خون کی کمی ہے تو نہار منہ خوب پکا ہواایک آڑوکھائیں اور اس کے تھوڑی دیر بعد ایک گلاس پانی پی لیں ، تاہم کمزور ہاضمے والوں کے لئے آڑو چھلکے سمیت کھانا نقصان دہ ہے ۔

آڑو جلد کی حفاظت کرتا ہے اور اُ ن وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے ۔ آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمے کے لئے بیرونی طورپر خوبصورتی کی دیکھ بھال کرتاہے ۔آڑو کے رس کا استعمال جلد کو نرم و ملائم کرتاہے ۔

وزن میں کمی کے خوہش مندوں کو چاہیے کہ روزانہ کھانے کی منصوبہ بندی میں آڑو کو شامل کرلیں ۔ ایک آڑو میں 86حرارے ہوتے ہیں ، جب کہ اس میں چربی بھی نہیں ہوتی، اسی وجہ سے اسے ڈائٹ پلین میں شامل کرنے کے لیے بہترین پھل سمجھا جاتا ہے ۔

There are lots of peach benefits for health. Peach is a delicous fruit with miraculous effects on health. It is known for its positive effects for stomach and for an improved blood flow. After knowing the wondrous benefits of peach fruit, there will be no reason for not eating this fruit in its season. Peaches are not only good for stomach but also very helpful in improving flow of the blood throughout the body. It is also good for better eye-sight.

Sweet and juicy peaches are available in different colors and different tastes. The fruit belongs to China. This delicious fruit is like a complete food for us. Let's read how peaches are good for you and know it's health benefits in Urdu.

Tags: Aroo Ke Fawaid Aaro Ke Faide Peach Benefits for Stomach Peach Ke Faide in Urdu

Peach Benefits For Health In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Peach Benefits For Health In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peach Benefits For Health In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   8 Comments   |   117922 Views   |   02 Sep 2015
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

Nice information

  • Faiz, Jhelum

A good healthy information for us

  • Fiaz , Lahore

Assalam o Alaikum Masha Allah boht achi informations detay hain ap Log iskay liye Jazak Allah.

  • Tauseef, karachi

Masha Allah. All information is very useful. Thanks

  • Sabih Uddin , Nowshera kpk

good information i like it

  • Syed Mubasher Hussain, Lahore

what about olive

  • ,

wonderful. Full support to all body organs and skeleton.

  • Shahzor Ali Tebani, Karachi

yes peach is very tasty fruit. Whenever it's season comes, I eat it with full of my heart.

  • Humayoon,

Peach Benefits for Health

Peach Benefits for Health ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Peach Benefits for Health سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔