املی جو منہ میں پانی لائے8 بیماریاں دور بھگائے

کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے املی ہر گھر کی اہم ضرورت ہے۔حیدرآبادی کھانے تو املی کے بغیر ادھورے سمجھے جاتے ہیں۔کھانے ہوں یا چاٹ اور چٹنی وغیرہ دیسی کھانوں میں اس سے جان آجاتی ہے۔ کھانوں میں ذائقہ (Taste) کے ساتھ ساتھ یہ اپنی طبی خصوصیات کے باعث مختلف دواؤں کاحصہ بھی بنتی ہے۔

املی وٹامن سی ،ای اور بی،کیلشیم،فاسفورس،آئرن ،پوٹاشیم ،میگینز اور غذائی فائبر کاخزانہ ہے۔املی میں موجود غذائی اجزاء اپنے ساتھ بہت سے صحت بخش اثرات لئے ہونے کے باعث دنیابھر میں مقبول ہے۔املی میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں۔ ویسے تو یہ سردی ہویاگرمی ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے۔اب اسکے فوائد سے آگاہ ہونے کے بعد املی کے استعمال میں آپ اور زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔

۱۔نظام ہضم
املی کااستعمال نظام ہضم کے لئے بہت اچھا ثابت ہوتاہے۔کھانے کو ہضم کرکے یہ اسکے گزرنے اورپاس ہونے کے عمل کو آسان بناتی ہے۔قبض ، گیس اور معدے کے دیگر مسائل سے بچاکر معدہ کو طاقت دیتی ہے۔

۲۔وزن میں کمی
وزن میں کمی کے لئے املی کااستعمال بہت بہتر نتائج دیتاہے۔بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی ۔وزن میں کمی کے لئے املی سے بنائے گئے شربت بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔

۳۔دل کے صحت
املی میں پوٹاشیم ہونے کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتاہے۔اسمیں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتاہے۔

۴۔فولاد کی کمی
جسم میں فولاد کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔آئرن کی کمی سے تھکاوٹ،سردرد ،پیٹ کے مسائل،خون کی کمی جیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔جسمانی پٹھوں اور اعضاء کی بہتر کارکردگی کے لئے املی مفید ثابت ہوتی ہے۔

۵۔ذیابیطس پر کنٹرول
شوگر کے مریضوں کاسب سے اہم مسئلہ یہ ہوتاہے کہ کاربوہائیڈریٹس جسم میں جاکر چینی یاچربی کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں جو شوگر کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔املی کااستعمال وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے اتار چڑھاؤکو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

۶۔قوت مدافعت
املی میں موجود وٹامن سی اوردیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لئے بہترین دواکاکام کرتے ہیں۔املی مدافعتی نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچاکر صحت مند زندگی کویقینی بناتی ہے۔

۷۔متلی اور قے
طبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔متلی اورقے کی شکایت دورکرکے غذاکو ہضم کرتی ہے۔متلی ہونے کی صورت میں اگر املی کاشربت استعمال کیاجائے تو فائدہ ہوتاہے۔

۸۔اعصابی صحت
املی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس اور تھیامن اعصاب کی صحت (health) کے لئے بہترین ہے۔املی اعصابی عضلات کی صحت کو بہتر بناکر آپکو فعال اور مضبوط بناتی ہے۔
بشکریہ : ایچ ٹی وی

Imli (Tamarind) is a famous food item in Pakistan and India. Chaat, samosa, roll or be it the table of Ramadan Iftar, imli is there to be added to foods. People use it for taste but today we will discuss the hidden benefits of health inside tamarind.

Imli efficacy is cool and it protects from summer heat and sun stroke that's why it is used in drinks and sharbats in hot areas of Pakistan. It contains proteins, minerals, fat and carbohydrates. It also contains phosphorus, calcium, iron and vitamins.

Imli Benefits Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Imli Benefits Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Imli Benefits Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Asad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   41433 Views   |   29 Jan 2019
About the Author:

Asad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Asad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

املی جو منہ میں پانی لائے8 بیماریاں دور بھگائے

املی جو منہ میں پانی لائے8 بیماریاں دور بھگائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ املی جو منہ میں پانی لائے8 بیماریاں دور بھگائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔