Haldi (Turmeric) - Beshumar Fawaid Ka Hamil

ہلدی ! بے شمار فوائد کا حامل
ہلدی کو ہرکوئی اپنے کھانوں میں استعمال کرتا ہے ۔ ہلدی رنگت میں پیلی اور اس کا تعلق ادرک کے خاندان سے ہے ۔ ہلدی تازہ حالت میں بھی مل جاتی ہے لیکن زیادہ تر اس کا استعمال خشک یا پھر پسی ہوئی حالت میں کیا جاتا ہے ۔ یہ باقی مصالحوں کی طرح تیز ہے ۔

ہلدی کے طبعی فوائد :
۱۔ ہلدی کھانوں کو لذیذ بناتی ہے ۔
۲۔ حسن کو نکھارے میں مدد کرتی ہے ۔
۳۔ ابٹن اور رنگ نکھارنے والی کریموں میں اس کا استعمال کیاجاتا ہے ۔
۴۔ اندرونی اور بیرونی چوٹ لگنے پر ہلدی کا استعما ل کیا جاتا ہے ۔
۵۔ ہلدی کینسر کے خلاف مزاحمت کرتی ہے ۔
۶۔ چھاتی کے کینسر کے لئے مفید ہے ۔
۷۔ جوڑوں کے دردوں اور جگر کی سوزش میں بھی ہلدی کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔
۸۔ اس میں شامل پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدددیتا ہے ۔v ۹۔ اس میں شامل آئرن خون کے سرخ خلیوں کو بڑھاتا ہے ۔
۱۰۔ خون کی کمی والے لوگوں کے لئے بھی مفید ہے ۔ خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ یہ خون کو صاف بھی کرتی ہے ۔
۱۱۔ دماغی کمزوری ، بلڈ پریشر اور متعدی امراض میں مفید ہے ۔
۱۲۔ خارش کی صورت میں سرسوں کے تیل میں ملا کر حلوہ بنا کر کھانے سے آرام آجاتا ہے ۔
۱۳۔ نزلہ و زکام کی صور ت میں دودھ میں ہلدی کو شامل کرکے استعمال کرنے سے آرام آتا ہے ۔
۱۴۔ یرقان میں دھی اور لسی بڑی مفید رہتی ہے لیکن اگر یرقان میں دھی میں ہلدی ملا کر کھائی جائے تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔
۱۵۔چوٹ ، سوجن اور درد میں مفید ہے ۔ چوٹ کی صورت میں دودھ میں ملا کر پئیں اور ہلدی کا لیپ بنا کر چوٹ پر باندھ دیں ۔
۱۶۔ہلدی قبض کو رفع کرتی ہے اور معدے کی تیزابیت دور کرتی ہے ۔
۱۷۔ دماغ کو سکون پہنچاتی ہے ۔

جلن سے نجات پانے کے لئے روزانہ کتنی ہلدی کھانی چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات
ہ ایک حقیقت ہے کہ انفلیمیشن یا جلن متعدد بیماریوں کی جڑ ہوتی ہے اور نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ہلدی میں ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو انفلیمیشن کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ عنصر کو ’کرکومین‘ (Curcumin)کہلاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جلن سے نجات کے لیے ہلدی کو کیپسول میں بھر کر استعمال کرنا چاہیے تاہم ایسا کرتے ہوئے اس کی مقدار کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ ہلدی کو جلن کے خاتمے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزانہ 500سے 1ہزار ملی گرام کرکومین استعمال کرنا چاہیے۔ اس مقدار کو ناپنے کے لیے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک چمچ خالص ہلدی میں 200ملی گرام کے لگ بھگ کرکومین ہوتا ہے۔ تاہم ہلدی کی پیداوار کے علاقوں اور قسم کے لحاظ سے اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ہلدی کو استعمال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے مختلف طریقوں سے استعمال کریں۔ کھانوں میں ڈال کر، کیپسول میں ڈال کر، حتیٰ کہ آپ اسے دودھ یا کافی وغیرہ میں بھی ڈال کر پی سکتے ہیں۔

Haldi (Turmeric) - Beshumar Fawaid Ka Hamil | Turmeric is a popular spice that is also use for cooking; it is a very common herb, often referred as the “Queen of Spices”. It is very helpful for Boosting Immunity; it has Anti-oxidant Property, Protects against Liver Diseases, Helps in weight loss...etc. People across the globe use this herb in their cooking. Lets here come to know some of its benefits in urdu.

Tags: Benefits of Turmeric Haldi ke Fawaid

Haldi Turmeric Beshumar Fawaid Ka Hamil

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Turmeric Beshumar Fawaid Ka Hamil and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Turmeric Beshumar Fawaid Ka Hamil to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   3 Comments   |   40885 Views   |   15 Nov 2017
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

Kia haldi say sozash door ho jati hay

  • Umer, Lahore

haldi boht achi cheez hai . no doubt

  • nasima rafi,

I like the kfoods website.its very knowledgeable with simple font and attractive pictures.

  • Zareen, Karachi

Haldi (Turmeric) - Beshumar Fawaid Ka Hamil

Haldi (Turmeric) - Beshumar Fawaid Ka Hamil ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Haldi (Turmeric) - Beshumar Fawaid Ka Hamil سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔